ویڈیو: اننت ناگ میں خوفناک 2گرینیڈ دھماکہ، پولیس اہلکار زخمی ،اسپتال منتقل ،علاقے کا محاصرہ

اننت ناگ:٢٥،جنوری ؍کے این این ؍ 26جنوری سے ایک روز قبل جنوبی ضلع اننت ناگ میں جمعہ کو پے درپے2 خوفناک گرینیڈ دھماکوں میں پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوا ،جسے اسپتال منتقل کیا گیا ۔دھماکوں کے فوراً بعد ضلعے میں سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا جبکہ حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔کے این این کو ملی تفصیلات کے مطابق جنوبی قصبہ اننت ناگ جمعہ کو اُس خوفناک دھماکے سے دہل اٹھا جب مشتبہ جنگجوئوں نے 26جنوری سے ایک روز قبل قصبہ اننت ناگ نزدیک بس اسٹینڈ میں پو لیس چوکی پر ہتھ گولہ پھینکا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اننت ناگ قصبہ میں قائم پولیس چوکی پر مشتبہ جنگجوئوں نے ایک گرینیڈ پھینکا ،جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔گرینیڈ کی آہنی ریزوں کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔زخمی اہلکار کو فوری طور پر ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا ۔زخمی پولیس اہلکار کی شناخت سجاد احمدکے بطو ر ہوئی ۔اس سے قبل سری گفوارہ بجبہاڑہ میں بھی جنگجوئوں نے پولیس پر گرینیڈ سے حملہ کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس اسٹیشن سری گفوارہ بجبہاڑہ پر مشتبہ جنگجوئوں نے گرینیڈ سے حملہ سے کیا ۔ڈی آئی جی جنوبی کشمیر امت کمار کا کہنا ہے کہ بس اسٹینڈ اننت ناگ میں قائم پولیس چوکی پر ہوئے گرینیڈ دھماکے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ،تاہم بجبہاڑہ دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔دھماکوں کے فوراً بعد ضلعے میں سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا جبکہ حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔اس دوران پولیس وفورسز کے اعلیٰ افسران نے جائے دھماکوں پر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

Comments are closed.