ویڈیو:لداخ میں خطرناک برفنانی طوفان کاقہر ، دس افراد زندہ دب گئے
پانچ کی نعشیں برآمد دیگر لاپتہ افرادکو ڈھونڈ نکلانے کیلئے آپریشن جاری
سرینگر/18جنوری /سی این آئی/ خطہ لداخ میں برفانی طوفان کی زد میںآکر دس افراد جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ٹپر میں سوار تھے برف کے نیچے زندہ دب گئے ہیں جن میں سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی جبکہ دیگر افراد کو ڈھونڈنکالنے کیلئے جنگی بنیادوں پر بچائو کارروائیاں شروع کی گئیں ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ ایک گاڑی اچانک گرنے والے تودے کی زد میں آگئی جس کے بعد مذکورہ گاڑی اور اس میں سوار دس افراد لاپتہ ہوگئے۔ اس واقع کے فورا بعد پولیس ، فوج و سیول انتظامیہ نے مشترکہ طور پر بچائو کارروائیاں شروع کرتے ہوئے 5افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں جبکہ دیگر افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کو ڈھونڈنے کیلئے بچائو آپریشن جاری ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کے خطہ لداخ میں آج اُس وقت قیامت صغراء بپا ہوئی جب کھردنگلہ علاقے میں برفانی طوفانی کی وجہ سے برف کے بھاری بھرکم تودے گرنے شروع ہوئے جس کی زد میں درجنوں افراد آگئے ۔ اس واقع کے فورا بعد پولیس ، فوج و سیول انتظامیہ نے مشترکہ طور پر بچائو کارروائیاں شروع کرتے ہوئے 5افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں جبکہ دیگر افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کو ڈھونڈنے کیلئے بچائو آپریشن جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق لداخ خطے میں جمعہ کی صبح جودس افراد برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتہ ہوئے تھے اْن میں سے پانچ کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔حکام نے کہا کہ بھاری برف کے اندر لاپتہ افراد کی تلاش حادثے کے فوراً بعد شروع کی گئی اور ابھی تک پانچ افراد کی لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔حکام کے مطابق اس کیلئے ماہرین کو جدید مشینری کے ساتھ کام پر لگایا گیا ہے۔واضح رہے کہ آج صبح خطے کے کھردنگلہ علاقے میں ایک برفانی تودے کی زد میں آکر دس افراد لاپتہ ہوئے تھے۔معلوم ہوا ہے کہ ایک گاڑی اچانک گرنے والے تودے کی زد میں آگئی جس کے بعد مذکورہ گاڑی اور اس میں سوار دس افراد لاپتہ ہوگئے۔مرنے والوں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوئی ہے علاقے میں اس واقع کے بعد کہرام مچ گیا اور لوگوںمیں خوف و دہشت پھیل گئی ۔ اس دوران صوبائی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگلے چند دنوں تک اپنے گھروں سے بلاوجہ باہر نہ نکلیں جبکہ موسم کی صحیح جانکاری وقت وقت پر حاصل کرنے کی صلاح دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں19جنوری سے 23جنوری کو بھاری برفباری کی پیشن گوئی کی ہے البتہ پیشن گوئی میں کرگل یا لداخ میں کسی بھی برفباری کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔
Watch : 3 Dead, 7 Missing As Avalanche Hits SUV In Khardung La Pass, Ladakh
Watch : 3 Dead, 7 Missing As Avalanche Hits SUV In Khardung La Pass, LadakhRead The Full Story Here: https://bit.ly/2CrzbOC
Posted by Tameel Irshad on Thursday, 17 January 2019
Comments are closed.