ضلع بارہمولہ حد متارکہ پر پاکستان کے دو ’’بیٹ ‘‘فوجی جاں بحق

فوج نے پاکستانی فوج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا
بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون لقمہ اجل ، دو زخمی / پاکستان کا الزام

سرینگر/31دسمبر/سی این آئی/ شمالی کشمیر میں حد متارکہ پر پاکستانی فوج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے فوج نے سوموار کو دعویٰ کیا کہ اْنہوں نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں کنٹرول لائن پر پاکستان کی ’’بارڈر ایکشن ٹیم‘‘ (بی اے ٹی) کی حملے کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے دو حملہ آوروں کو جاں بحق کیا۔ادھر پاک زیر انتظام کشمیر میں کیرن سیکٹر کے نزدیک ایک خاتون ازجان اور دو دیگر زخمی ہوئی ہیں اس ضمن میں پاکستان نے بھارتی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی ہے اور دو دیگر زخمی ہوئی ہیں ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سال 2018کے اختتام کے اختتامی ایام میں بھی ہندوستان اور پاکستان کے مابین سرحدوں پر کشیدگی برقرار رہی۔ بھارتی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے شمالی کشمیر میں ہندوستان اور پاکستان کے مابین حد متارکہ پر پاکستانی فوج کی جانب سے دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ فوج نے دعویٰ کیا کہ فوج نے لائن آف کنٹرول پرمیں ایک بی اے ٹی حملے کو ناکام بناتے ہوئے دو حملہ آوروں کو جاں بحق کیا۔انہوں نے کہا کہ دو بی اے ٹی اہلکار گھنے جنگلوں میں اس پار آنے کی کوشش میں مصروف تھے اور اْنہیں پاکستانی افواج کی طرف سے شدید فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کے ذریعے مدد دی جارہی تھی۔فوجی ترجمان کے مطابق بھارتی افواج نے حملہ آوروں کو دیکھا اور جوابی کارروائی عمل میں لائی جس کے دوران اْنہیں جاں بحق کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ گذشتہ رات دیر گئے پیش آیا اور طرفین کے مابین رات بھر گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ترجمان کے مطابق بعد میں تلاشی آپریشن کے دوران بی اے ٹی اہلکاروں کی لاشیں بر آمد کی گئیں جو بظاہر پاکستانی فوجی اہلکارہیں۔سی این آئی کے مطابق فوج نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے اصل واقعہ کا پتہ لگانے کے لئے گھنے جنگلوں اورمشکل چڑھائی والے علاقوں میں طویل وقت تک تلاشی مہم چلائی، جس کے بعد یہ تصدیق ہوئی ہے کہ دراندازپاکستانی فوج کے جوان ہیں اوران کے پاس سے بڑی تعداد میں جنگی اشیا برآمد ہوئی ہے۔فوج نے سوموار کو دعویٰ کیا کہ اْنہوں نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں کنٹرول لائن پر پاکستان کی ’’بارڈر ایکشن ٹیم‘‘ (بی اے ٹی) کی حملے کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے دو حملہ آوروں کو جاں بحق کیا۔ فوج نے پیرکواس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمانڈوز(ممکنہ) ایل او سی پارکرنے کی فراق میں تھے، لیکن فوج پہلے سے محتاط تھی اور اس نے بیٹ حملے کوناکام کر دیا۔فوج نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ دراندازوں نے پاکستانی فوج کی طرح ڈریس پہن رکھی تھی۔ ساتھ ہی ان کے پاس جوسامان تھا، اس پرپاکستان کا نشان بھی تھا۔ برآمد سامان سے کہا جاسکتا ہے کہ وہ ہندوستانی فوج پرکوئی بڑاحملہ کرنے کی کوشش میں تھے۔ فوج کی طرف سے آگے کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان سے کہیں گے کہ وہ ان کی لاش واپس لے جائیں، کیونکہ ان دراندازوں کو پاکستان سے پوری حمایت حاصل تھی۔فوج نے کہا کہ دراندازآئی ای ڈی، آگ لگانے والی اشیا، ہتھیاروں اورگولہ بارود سے لیس تھے۔ خدشہ ظاہر کیاگیا ہے کہ وہ سیکٹرمیں ہندوستانی فوج پرکوئی خطرناک حملہ کرنے کی فراق میں تھے۔ ترجمان نے کہا کہ ایل اوسی پر سخت نگرانی رکھنے اورپاکستان کے ایسے ہرایک ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے ہندوستانی فوج پابندعہد ہے اورہروقت اس کے لئے تیارہے فوج کی طرف سے واضح طورپرکہا گیا ہے کہ ہم پاکستان سے کہیں گے کہ وہ ان کی لاش واپس لے جائیں، کیونکہ ان دراندازوں کوپاکستان سے پوری حمایت حاصل تھی۔واضح رہے کہ سال 2018کے جنوری ماہ کے ابتدائی دنوں میں بھی پاکستان اور بھارتی فوج کے مابین گولہ باری ہوئی اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے پورے سال برابر جاری رہا اور سال 2018کے آخری ایام میں بھی ہندوستان اور پاکستان کے مابین سرحدی برقراررہی۔ادھر ۔پاکستانی خبر رساں ادارے نیوز ایکسپرس کے مطابق مظفرآباد کے قریب لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا، بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوگئیں، جس کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹھ مقام کی شہری آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے جب کہ فائرنگ سے دو خواتین زخمی بھی ہوئیں جنہیں فوری طور ڈی ایچ کیو اسپتال اٹھ مقام منتقل کیا گیا، زخمیوں میں صدف ضیاء اورانصر بی بی شامل ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم پاک زیر انتظام کشمیر راجا فاروق حیدر نے کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر براہ راست فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ہندوستانی فوج نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔وزیراعظم پاک زیر انتظام کشمیر نے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بزدلانا فعل ہے اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

Comments are closed.