چلہ کلان کے تیور انتہائی سخت، ریاست کے تینوں خطوں میں شدید سردی کی لہر جاری
سرینگر/31دسمبر: چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ ریاست جموں کشمیر کے تینوں خطوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس دوران اتوار اور سوموار کی رات ایک مرتبہ پھر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گی ۔ادھر وادی کے بیشتر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلے جانے کی وجہ سے اہل وادی کو سخت شبانہ سردیوں کا سامنا ہے۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے نئے سال کی آمد پر شدید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کے شمال و جنوب میں رات کا درجہ حرارت مسلسل کم ہورہا ہے اوربالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ وادی کے میدانی علاقوں میں بھی شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے سے سردی کی لہر جاری ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق30 اور 31دسمبر کی درمیانی رات ریاست کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔اس رات کے دوران لداخ کا لیہہ قصبہ وادی کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ رواں موسم میں اب تک کا سب سے کم درجہ حررت ہے۔ لداخ کے ہی کرگل قصبہ میں پارہ گرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب قصبہ میں ہرگذرتے دن کے ساتھ سردی میںاضافہ ہورہا ہے۔سی این آئی کے مطابق سخت سردیوں کے باعث سرینگر کے علاوہ وادی کے دیگر حصوں میں نل جم جانے کی وجہ سے لوگوں کو پینے کا پانی حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ادھر محکمہ موسمیات نے نئے سال کی آمد پر یکم جنوری سے شدید بارشوں اور برفباری کی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ریاست جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے ۔ جس دوران موسم میں تبدیلی آئی گئی اور بارشوں اور برفباری ہو سکتی ہے ۔
Comments are closed.