2پاکستانی فوجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام کرنے پر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے فوج کو دی مباردکباد

کہا بھارت کی طرف میلے آنکھوں سے دیکھنے والوں کا انجام یہی ہوگا، پاکستان کو سبق لینے کا دیا مشورہ

سرینگر/31دسمبر: شمالی کشمیر میں فوج کی جانب سے پاکستانی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے اور دو پاکستانی (بیٹ ) کمانڈوز کو جاں بحق کرنے پر مرکزی وزیر خارجہ راجناتھ سنگھ نے بھارتی فوج کی چوکسی کی سراہنا کرتے ہوئے فوج کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کی طرف میلے آنکھ سے دیکھنے والوں کا یہی انجام ہوگا اور بھارتی فوج پاکستانی کی ہر ناپاک کوشش کو ناکام بنانے کی اہل ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سرحدی پٹی پر ہندوستان اور پاکستانی حد متارکہ پر گذشتہ روز پاکستان کے دو بیٹ فوجیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے فوجی ترجمان نے کہا کہ پاکستانی (بیٹ ) کمانڈوز سرحدوں پر بھارتی فوج پر حملے کی غرض سے سرپار کرگئے اور ان کے قبضے سے بری مقدار میں جنگی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ فوج کے اس دعوے کے بعد مرکزی وازیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا کے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بھارتی فوج کی کارروائی پر انہیں مبارکباد دی ہے ۔ وزیر داخلہ نے لکھا ہے کہ بھارت کی طرف میلے آنکھوں س دیکھنے والوں کا یہی انجام ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فوج پاکستان کے ہر ناپاک ارادے کو ناکام بنانے کی اہل ہے اورہماری فوج دنیا کی بہترین فوج میں شمار ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سرحدوں پر ہمارے فوج کی چوکسی اور مستعدی قابل سراہنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اس کوشش کی فوج نے دندان شکن جواب دیا ہے جو پاکستان بہت مدت تک یاد رکھے گا۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے فوجی جوانوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ملک و قوم کو اپنی فوج پر فخر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ اس سے سبق سیکھ لیں اور یہ یاد رکھیں کہ اب پاکستان کی جانب سے کسی بھی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا اور اس کیلئے ہماری فوج دن رات کام پر لگی رہتی ہے ۔ یاد رہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ میں ہندوپاک کنٹرول لائن پر گذشتہ روز فوج نے دو پاکستانی (بیٹ )بارڈر آپریشن ٹیم)کے اہلکاروں کو جاں بحق کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس ضمن میں فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ فوج نے پاکستانی کمانڈوز کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناکر ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا ہے ۔ فوجی ترجمان نے بتایا ہے کہ مارے گئے دونوں دراندازوں کی ملبوسات اور ان سے ملی چیزوں سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں پاکستانی فوج کے اہلکار تھے اور ہم ان سے کہیں گے کہ اپنی فوجیوں کی لاشوں کو واپس لیں۔

Comments are closed.