ویڈیو: کانگریس ایم ایل سی کی سرکاری رہائش گاہ سے چار سروس رائفلیں غائب
پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ، چار اہلکار بھی پوچھ تاچھ کیلئے طلب
سرینگر/30دسمبر/سی این آئی/ سیکورٹی کے لحاظ سے انتہائی حساس سرینگر کے جواہر نگر علاقے میں اتوار کے بعد دو پہر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب سابق وزیر اور کانگریس کے ایم ایل سی کی سرکاری رہائش گاہ سے چار پولیس اہلکاروں کی سروس رائفلیں غائب پائی گئی ۔ ایس ایس پی سرینگر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی بڑی پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے جبکہ چار پولیس اہلکاروں سے بھی پوچھ تاچھ شروع کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جواہر نگر سرینگر میں اتوار کے بعد دوپہر اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب کانگریس ایم ایل سی اور سابق وزیر مظٖفر پرے کی سرکاری رہائش گاہ سے چار محافظوں کی سروس رائفلیں غائب پائی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ جونہی سرکاری رہائش گاہ میں رائفلیں غائب ہونے کی خبر پھیل گئی تو وہاں سنسنی کا ماحول پھیل گیا جبکہ پولیس کے سنیئر افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر حالات کا جائیزہ لیا اور اس سلسلے میں پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے ۔ ایس ایس پی سرینگر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات بھی شروع کی گئی ہے ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ ایم ایل سی کے محافظوں کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں تحقیقات میں تیزی لاکر کئی مقامات پر بھی چھاپے ڈالیں گئے تاہم ابھی تک کوئی سراغ ہاتھ نہیں آیا ہے ۔
Suspected militants on Sunday afternoon looted four rifles from the official residence of Congress legislator and MLC, Muzaffar Parray at J-37 Quarters, Jawahar Nagar area of Srinagar.Live Video by Firdous Qadri
Posted by Tameel Irshad on Sunday, 30 December 2018
Comments are closed.