ویڈیو: حاجن راجپورہ میں مسلح تصادم آرائی ، 4جیش جنگجو جاں بحق ، رہائشی مکان اور دو گاو خانے تباہ

جھڑپ کے ساتھ ہی ضلع پلوامہ کے متعدد علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ، فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں
بندشوں اور ہڑتال کے بیچ تین مقامی جنگجو آبائی علاقوں میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک

سرینگر/29دسمبر/سی این آئی/ رینزی پورہ اونتی پورہ جھڑپ کے محض 24گھنٹوں بعد حاجن راجپورہ علاقے میں خونین معرکہ آرائی میں ایک غیر ملکی سمیت عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ چار جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔جبکہ جھڑپ کے دوران ایک رہائشی مکان او ر دو گائو خانوں کو بھی نقصان پہنچ گیا ۔جھڑ پ میں چار جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے خبر پھیلتے ہی ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں میں فورسز او ر مشتعل مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہوئی جس دوران ایک درجن سے زائد مظاہرین زخمی ہو گئے جن میں سے کئی ایک کو علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ۔پولیس ترجمان نے جھڑپ میں چار جیش جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا ۔ اسی دوران ضلع پلوامہ میں سخت ترین بندشوں اور مکمل ہڑتال کے بیچ چار میں سے تین مقامی جنگجوئوں کو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آبائی علاقوں میں اسلام و آزادی کے حق میں فلک شگاف نعروں کے بیچ آبائی علاقوںمیں سپرد خاک کیا گیا جبکہ تجہیز و تکفین کے بعد آبائی علاقوں میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہوئی ۔

Pulwama Encounter: Four JeM militants killed

Posted by Tameel Irshad on Friday, 28 December 2018

سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حاجن راجپورہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے علاقے کو جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات کو محاصرے میں لیا اور وہاں جنگجو مخالف آپرین شروع کیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں اُس گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب ایک رہائشی مکان میں محصور جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ۔معلوم ہوا ہے کہ فورسز اور جنگجوئوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا جس دوران فورسز نے مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں کو سرنڈر کرنے کی پیشکش کی تاہم وہ بضد رہے جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔معلوم ہوا ہے کہ فورسز نے رہائشی مکان پر مارٹر گولے داغے جس کے نتیجے میں مکان زمین بوس ہو گیا ہے جبکہ اس کے متصل دو گائو خانوں کو بھی شدید نقصان پہنچ گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں دو جنگجو جاں بحق ہو گئے جس کے بعد مزید دو جنگجوئوں نے دوسرے مکان میں پنا ہ لی جس کے بعد اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد جونیہ گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو مکان کے ملبے سے چار جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کی گئی جن میں سے ایک غیر ملکی جبکہ تین مقامی تھے ، مقامی جنگجو ئوں کی شناخت مزمل نبی ڈار ساکنہ روہمو پلوامہ،مزمل نظیربٹ ساکنہ پرچھوو پلوامہ، وسیم اکرم ساکنہ ٹکن پلوامہ تھے کے بطور ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں کے قبضے سے بھاری مقداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا ہے جبکہ مہلوک جنگجوئوں کا تعلق عسکری تنظیم جیش محمد سے بتایا جاتا ہے ۔ جھڑپ میں چار جنگجوئوں کی ہلاکت کی خبر جونہی ضلع پلوامہ میں پھیل گئی تو مختلف مقامات پر نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرئے کئے جس دوران فورسز اور مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ فورسز نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ اور پیلٹ فائرنگ کا استعمال کیا ۔ جس کے نتیجے میں ایک درجن زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں سے کئی ایک کو علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جھڑپ میںتین مقامی جنگجوئوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی ضلع پلوامہ میں بندشیں عائد کی گئی جبکہ کسی بھی ممکنہ گڑ بڑھ سے نمٹنے کیلئے فورسز کی اضافی نفری حساس علاقوں میں تعینات کی گئی ۔ جنوبی ضلع پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں دکانیں اور تجارتی مراکز ہوگئے اور پبلک و نجی ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہوگئی۔ مختلف کاموںکے سلسلے میں اپنے گھروں سے باہرنکلنے والے لوگ عجلت میں واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے ۔ادھر پولیس ترجمان کی طرف سے موصولہ بیان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے درمیانی رات کو حاجن راجپورہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران علاقے میں موجود جنگجوئوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ چنانچہ حفاظتی عملے نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں چارجنگجوئوں ہلاک ہوئے جبکہ مارے گئے جنگجوئوں پولیس وفورسز پر حملوں ، عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں پیش پیش تھے۔جھڑپ کی جگہ بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ عوام الناس سے ایک بار پھر التماس ہے کہ وہ جھڑپ کی جگہ جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں پر ممکنہ بارودی مواد موجود ہونے کے باعث خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔لوگوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون کریں اور جب تک جھڑپ کی جگہ کو صاف کرکے محفوظ قرار نہ دیا جائے تب تک تصادم کی جگہ جانے سے اجتناب کیا جائے۔اسی دوران جونہی تین مقامی جنگجوئوں کی نعش آبائی علاقوں میں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا جس دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے بندشوں کی پراہ کئے بغیر مہلوک جنگجوئوں کے آبائی علاقوں کا رخ کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک کے بعد ایک نماز جنازوں کی ادائیگی اور مکمل ہڑتال کے بیچ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے تینوں مقامی جنگجوئوں کو اسلام وآزادی کے حق میں فلک شگاف نعروں اور مکمل ہڑتال کے بیچ اپنے آبائی علاقوں میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیااور نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔معلوم ہوا ہے کہ جونہی تمام مہلوک جنگجوئوں کی نعشوں کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچایا گیا تو اس موقعے پر وہاں کہرام مچ گیااور لوگوں کا جم غفیر علاقے میں امڈ آیا اور اس دوران نہ صرف وہاں ماتم اور آہ و زاری کے رقعت آمیز مناظر دیکھے گئے بلکہ علاقے میں لاوڈ اسپیکروں پر اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کا سلسلہ ردن بھر جاری رہا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی دوران مہلوک جنگجوئوں کے آبائی علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جس دوران نوجوانوں نے اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی ۔عین شاہدین کے مطابق لوگوں کی بھاری تعداد کے پیش نظر قریب ایک درجن مرتبہ نما ز جنازہ ادا کیا گیا ،۔معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق جنگجو ئوںکے نماز جنازوں میں ہزاروں لوگوں کی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد انہیں اپنے آبائی مقبروں میں پْر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔اس دوران جاں بحق جنگجوئوں کے یاد میں جنوبی کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں، دکانیں، تجارتی مراکزا ور دفاتر وغیرہ بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدروفت بھی بری طرح سے متاثر رہے ۔

12 Sector Commander Harbir Singh Holds Important Press conference regarding Encounter in which Four JeM Militants Killed Today

12 Sector Commander Harbir Singh Holds Important Press conference regarding Pulwama Encounter in which Four JeM Militants Killed Today

Posted by Tameel Irshad on Saturday, 29 December 2018

Comments are closed.