کشمیر میں تعمیر و ترقی اور امن کا گہوارہ بنانے کیلئے بی جے پی وہاں اپنی سرکار قائم کرے گی : نریندر مودی
وزیراعظم مودی نے غازی پورمیں کہا "کانگریس نے کسانوں کوقرض معافی کیےنام پرجھوٹا ‘لالی پاپ’ دیا
سرینگر/29دسمبر: وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا تھا اور کسانوں کو خود کشی کرنے پر کانگریس سرکار نے ہی مجبور کیا تھا تاہم اب ان کو قرضہ معاف کرنے کے نام پر ’’لالی پاپ ‘‘دیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کانگریس کی کشمیر پالیسی سے دیش کو کافی نقصان اُٹھانا پڑا جبکہ ریاستی لوگ بھی پریشان ہوئے اب وہاں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت قائم کرکے کاشمیر کو امن گا گہوارہ بناکر تعمیر و ترقی سے روشناس کرائے گی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی ہفتہ کو غازی پوردورے پرپہنچے۔ انہوں نے یہاں مہاراج سہیل دیوپرایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے غازی پورمیں میڈیکل کالج کی بنیاد بھی رکھی۔ اس دوران وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہماری حکومت ووٹ کے لئے اسکیمیں نہیں بناتی ہے، ہماری حکومت ووٹ کے لئے اعلانات نہیں کرتی ہے۔ فیتے کاٹنے کی روایت کو ہم نے تبدیل کیا ہے۔نریندرمودی نے کانگریس پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے کرناٹک میں لاکھوں کسانوں کوقرض معافی کا وعدہ کیا تھا، لیکن صرف 800 کسانوں کا ہی قرض معاف ہوا۔ اس دوران ان کے ساتھ اترپردیش کے گورنررام نائک اوراترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزیراعظم نے سوال کیا یہ کیسا کھیل، کیسا دھوکہ ہے۔ کانگریس کے قرض معافی کے وعدے کا کیا ہوا۔ کانگریس نے کسانوں سے قرض معافی کا جھوٹا وعدہ کیا۔ کانگریس نے قرض معافی کی جگہ کسانوں کو جھوٹ کا لالی پاپ پکڑا دیا۔ لالی پاپ پکڑانے والی کمپنیوں سے محتاط رہیں۔ کانگریس کے جھوٹے وعدوں سے محتاط رہیں۔وزیر اعظم نریندرمودی نے کانگریس پارٹی پر تابڑ توڑحملے کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے دیش کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا تھا ۔انہوںنے کہا کہ کشمیر میں کانگریس کی غلط پالیسی سے وہاں کی تعمیر و ترقی کا نام و نشان موجود نہیں تھا اور اب ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں نے کنول کو تھاما ہے اور ریاست میں آنے والی سرکار بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہی ہوگی تاکہ ریاست میں تعمیر و ترقی اور امن کو فروغ مل سکے ۔انہوںنے کانگریس کو جھوٹی پارٹی قراردیتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے 6 لاکھ کروڑ روپئے کا کسانوں کا قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا اوردیا صرف 60 ہزارکروڑ روپئے۔ اتنا ہی نہیں جب سی اے جی کی رپورٹ آئی تواس میں سے 35 لاکھ روپئے ان لوگوں کوملے جونہ کسان تھے، نہ ان پرقرض تھا اورنہ وہ قرض معافی کے حقدارتھے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اترپردیش میں میرے آج کے سفرکے دوران آج پروانچل کوملک کا ایک بڑا میڈیکل ہب بنانے، زراعت سے متعلق اہم ریسرچ سینٹربنانے اوریوپی کی چھوٹی صنعتوں کومضبوط بنانے کی سمت میں کئی اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراج سہیل دیوجی کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے مجسمہ پرپوسٹل اسٹیمپ جاری کیا گیا ہے۔ یہ ڈاک ٹکٹ لاکھوں کی تعداد میں پورے ملک کے پوسٹ آفس کے ذریعہ ملک کے گھرگھرمیں پہنچے گیں۔
Comments are closed.