ہندوستان میں مسلمانوں کو برابر نہیں سمجھا جاتا/عمرا ن خان

نریندر مودی حکومت کو دکھائیں گے کہ اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا

سرینگر/23دسمبر: پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے نصیر الدین شاہ کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتی طبقہ کے ساتھ بدترین سلوک روا جارہا ہے اور مسلاموں کو برابری کا حق نہیں دیا جارہا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ نریندر مودی حکومت کو دکھائیں گے کہ اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ ان کا بیان ایسے وقت آیا ہے جب اداکار نصیر الدین شاہ کے ماب لنچنگ پر دئے گئے بیان پر متنازعہ چل رہا ہے۔لاہور میں پنجاب حکومت کے 100 دنوں کی کامیابیوں کے متعلق پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی حکومت ایسے قدم اٹھا رہی ہے جس سے پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو ان کا حق ملیگا۔ ملک کے بانی محمد علی جناح کا بھی یہی ویڑن تھا۔عمران خان نے نصیر الدین شاہ کا نام لیتے ہوئے کہا، ’’ آج کے ہندوستان میں یہی ہو رہا ہے۔ میں نصیر الدین شاہ کا پڑھ رہا تھا، وہ جو باتیں کر رہے ہیں وہ باتیں جناح کہہ چکے تھے۔ وہ سمجھتے تھے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو برابر کا شہری نہیں سمجھا جائیگا۔ وہی آج ہندوستان میں ہو رہا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکموت یہ طے کرے گی کہ اقلیتی محفوظ محسوس کریں اور ’نئے پاکستان‘ میں انہیں برابر کا درجہ ملے۔

Comments are closed.