حسن پورہ آرونی بجبہاڑہ میں گرنیڈ دھماکہ ،چھ اہلکار مضروب، فوری طورپراسپتال منتقل

سرینگر؍22 دسمبر ؍ جے کے این ایس؍ حسن پورہ آرونی بجبہاڑہ میں فورسز پر گرنیڈ داغا گیا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چھ سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے لیا گیا۔ جے کے این ایس کے مطابق حسن پورہ آرونی بجبہاڑہ میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیا جب جنگجوؤں نےفورسز پر گرنیڈ داغا جو زور دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ حسن پورہ آرونی بجبہاڑہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے اختتام کے بعد پتھراو کے واقعات رونما ہوئے جس دوران گرنیڈ داغاگیا۔ گرنیڈ کے اس حملے میں چھ اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں فور ی طورپر بجبہاڑہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

Comments are closed.