ویڈیو: درجنوں امیدواروں کا پریس کالونی میں احتجاج، امتحا نا ت منسوخ کر کے کا مطالبہ

فائر سروس کے تحر یر ی امتحا نا ت میں نقل کی تصویریں سوشل میڈیا پر اپلوڈ

سرینگر / 22دسمبر: چھ دن قبل فائر سروس محکمہ میں ڈر ائیور اور فا ئر مین اسامیوں کے تحر یر ی امتحا نا ت میں نقل کی تصویریں سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے کے بعد ہفتہ کو درجنوں امیدواروں نے سرینگر کی پریس کالونی میں محکمہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان اسامیوں کا’’ ری ایگزام ‘‘ کرنے کا مطا لبہ کیا ہے۔ سی این ایس کے مطابق ہفتہ کو درجنوں نوجوان سرینگر کی پریس کالونی میں نمودار ہوئے اور انہوں نے 16 دسمبر کو فا ئر اینڈ ایمر جینسی سروسز میں فا ئر مین اورڈرائیورس کی اسامیوں کیلئے لئے گئے تحریری امتحانا ت کو ملتو ی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ احتجاجی نوجوانوں کا کہنا تھا جن اسامیوں کا تحر یر ی امتحانات16 دسمبر کو لیا گیا دراصل وہی پوسٹس سال2013 میں محکمہ نے نکا لے تھے جس کے بعد ان اسامیوں کے انٹر ویوز سال2014 میں لیے گئے اور تب سے ان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ بعد محکمہ نے اس سال انہی اسامیوں کو دوبارہ مشتہر کیا اور 16 دسمبر کو ان اسامیوں کے تحر یر ی امتحا نات لیے گئے جہاں بھی امتحا نات کے مراکز تھے وہاں بڑ ے پیمانے پر نقل ہوا ۔کسی جگہ کتابیں امتحا نی مراکز میں دیکھی گئیں اور کسی جگہ نقل کیلئے فو ن کا سہارا لیا گیا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی وائر ل ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا نقل کی وجہ سے محنتی اور زہین امیدوارں کی امیدوں پر پانی پھر گیا لہذا اس امتحا ن کو منسو خ کیا جائے اور ان اسامیوں کا دوبارہ امتحا ن لیا جائے۔

Comments are closed.