سرینگر/22دسمبر:وزیر دفاع نے گذشتہ روز کپوارہ کے سرحدی علاقہ میں پاکستانی کی فائرنگ میں دو فوجی افسران کی ہلاکت پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خاموش نہیں بیٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے صبر کو ہماری کمزور سمجھنے کی غلطی پاکستان نہ کریں ۔ انہوں نے فوجی افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے ہمارے جوان پاکستانی فوج کو اس غلطی کا بھر پور جواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق بھارتی وزیردفاع نرملا سیتا ررمن نے کپوارہ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ میں دو فوجی افسران کے از جان ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقع کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ گذشتہ روز جمعہ کو دوپہر کے بعد جمہ گند کپوارہ کے سرحدی علاقہ میں پاکستانی فوج کی جانب سے سنائپر فائرنگ کی زد میں آکر دو فوجی افسران ہلاک ہوگئے ۔ اس واقع کے خلاف بھارت نے پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس طرح کی جارحانہ کارروائیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔ بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے نئی دلی میں ایک تقریب کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ خبر آئی کہ کشمیر کے سرحدی علاقہ میں دو فوجی افسران پاکستانی فائرنگ سے ازجان ہوئے ہیں تو ہم نے اُسی وقت پاکستان کو آگاہ کرتے ہوئے بیان جاری کیا جس میں پاکستان کو خبردارکیا گیا کہ ایسی کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔سی این آئی کے مطاق وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہئے اور اگر بھارت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگا تو پاکستان کہیں کا نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جوانوں کی ہلاکت پر تماشائی بنے نہیں بیٹھیں گے بلکہ پاکستان کو اس کا جواب ضرور دینا ہوگا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سرحدی ضلع کپوارہ کے جمہ گنڈ سرحدی پٹی پر پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی آفیسر ہلاک ہوا ہے جبکہ ایک اور زخمی ہوا جس کو فوری طور پر آرمی ہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔جہاں پروہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ فوجی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے سنیئپر رائفل کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی فوجی آفسیر کونشانہ بناکر ہلاک کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے جمہ گنڈ سرحدی پٹی پر تعینات فوج کی 2/8جی آر پوسٹ پر تعینات دو فوجی افسران جے سی او سوبیدار گمار تھاپا اور سوبیدار رما تھاپا پاکستانی فوج کی جانب سے چلائی گئی گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر درگمولہ فوجی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر جے سی او سوبیدار گامر تھاپہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔جبکہ دوسرا فوجی آفیسر بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا تھا۔ آج سنیچروار کو بھارت نے اس واقع کی سخت مذمت کرتے ہوئے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ بھارت اس پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.