لوک سبھا میں دو دن پہلے بھاری شور وغل کے درمیان سیروگیسی بل پاس کر دیا گیا۔ اس بل کے جو جوڑا بچہ پیدا کرنے کیلئے سیروگیسی کا آپشن منتخب کرتا ہے انہیں اس کیلئے 90 دنوں کے اندر انفرٹلیٹی کا سرٹیفکیٹ دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل تجارتی طور پر ہونے والی سیریوگیسی کو روکنے کیلئے پاس کیا گیا ہے۔
سیروگیسی کے ذریعے بہت سے مشہور لوگوں نے بھی بچوں کو جنم دیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیوب بیبی کے ساتھ ہی سیروگیسی بھی ان جوڑوں کیلئے بچے پیدا کرنے کا اچھا آپشن ہے جو کسی وجہ سے قدرتی طور پر بچے کو جنم نہیں دے پارہے ہیں۔ آپ کو پتہ ہے بالی ووڈ میں کئی اسٹار موجود ہیں جنہوں نے سیروگیسی کے ذریعے اپنے بچوں کو کو گود میں کھلایا ہے۔
جب کبھی بھی سیروگیسی کی بات آتی ہے تو سب سے پہلا نام شاہ رخ خان کا آتا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ نے سیروگیسی سے اپنے چھوٹے بچے ابراہم کو جنم دیا ہے۔ شاہ رخ خان نے خوس اس بات کی جانکاری سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں ایک بار پھر ماں۔باپ بننے کی خوشی ہے۔
شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابراہم خان
سنی لیونی اور ان کے شوہر ڈینیل ویبر نے سیروگیسی کے ذریعے دو بچوں کو جنم دیا ہے۔ سنی لونی نے پہلے ایک بچی کو گود لیا تھا۔ سنی نے سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔ سنی نے اپنے بچوں کا نام اشر سنگھ ویبر اور نیہا سنگھ ویبر رکھا ہے۔
Comments are closed.