ویڈیو: پیلز کانفرنس 87 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑ ے کریں گی: سجاد غنی لون

پی ڈی پی کے باغی لیڈر عابد حسین انصا ری پیپلز کانفر نس میں شامل

 

سرینگر / 21دسمبر : پی ڈی پی کے ایک اور باغی لیڈر اورسابق ممبر اسمبلی جڈ ی بل عابد حسین انصا ری پیپلز کانفر نس میں شامل ہو گئے ہیں۔ پیپلز کانفرنس کے چیر مین سجاد غنی لون نے عابد انصار ی کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس سلسلے میں صنعت نگر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں عا بد رضا انصا ری نے با ضابط پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقعہ پر عابد انصاری نے پارٹی کی شمولیت کو گھر واپسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بڑے بھائی مرحوم مولونا افتخار حسین انصا ری پیپلز کا نفرنس کے با نیوں میں شمار ہو تے ہیں۔ انہوں نے پی ڈی پی پر الزام عائد کیا کہ پی ڈی پی نے میرے حلقہ انتخا ب کے لوگوں کے لئے جو واعد ے کیے تھے وہ پور ے نہیں کیے گئے اور وہ پارٹی کی غلط پالسیوں کی وجہ سے بھی پی ڈی پی سے علیحد ہ ہوئے ہیں۔ ۔ پیپلز کانفرنس کے چیر مین سجاد غنی لون نے کہا کہ وہ آ نے والے اسمبلی انتخا بات اپنے بل پر لڑ رہے ہیں ہم برابر87 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑ ے کریں گے، انہوں نے نیشنل کا نفرنس کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا کہ جب ریاست میں سر پنج الیکشن تھے تو نیشنل کانفر نس نے مختلف مسا ئل کا حیلہ بناکر ان انتخا بات سے دور ی کی آ ج وہ اسمبلی الیکشن میں جلد بازی کا مظا ہر ہ کیوں کرر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیلز کانفرنس کو اسمبلی الیکشن لڑ نے میں کوئی قبا حت نہیں اگر یہ جنوری یا فروری میں بھی منعقد کیے جاتے ہیں تو ہم اس کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آ نے والے دنوں میں اہم سیا سی شخصیات پیپلز کانفرنس میں شامل ہورہے ہیں

Comments are closed.