بڑی تقریب آستان عالیہ خانقاہ غوث العظم دستگیر ؓ ؓ خانیار سرینگر میں منعقد،نماز جمعہ پر ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت
سرینگر: منقسم ریاست کے آر پار پیران پیر حضرت غوث العظم دستگیر شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؓ ؓ کے عرس پاک کی اختتامی تقریب نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب آستان عالیہ خانقاہ غوث العظم دستگیر ؓ ؓ خانیار سرینگر میں منعقد ہوئی جہاںنماز جمعہ کے بعد ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے ۔ سی این آئی کے مطابق پیران پیر حضرت غوث العظم دستگیر ؓ ؓ کا سالانہ عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ سخت سردی کے باوجود اختتامی تقریب کے حوالے سے جمعہ کوخانیار اور سرائے بالا میں ہزاروں عقیدتمندوںنے شب خوانی کی جس کے نتیجے میں علاقہ کی فضائیں رات بھر روح پرور آوازوں سے گو نجتے ر ہے۔ ریاست کے تینوں خطوں کے ساتھ ساتھ برصغیر کے کئی ممالک اور شہر بغداد میں واقع حضرت غوث العظم دستگیر ؓ ؓ کی زیارت گاہ اختتامی تقریب نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ عرس کے سلسلہ میں وادی کی سب سے بڑی تقریب خانقاہ غوث العظم دستگیر ؓ ؓ خانیار سرینگر میں منعقد ہو ئی جبکہ سرائے بالا میں بھی عقیدتمندوں کا ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا ۔ دستگیر صاحبؓ کے عرس کے سلسلہ میںانتظامیہ نے زائرین کو لانے اور لیجانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے علاوہ پانی اور بجلی کے مناسب انتظامات کئے تھے جبکہ کئی رضاکار تنظیموں نے زائرین کی سہولیات کیلئے خصوصی کیمپ لگا دئے تھے۔ خانیار اور سرائے بالا کے بازاروں اور زیارت گاہوں پر چراغاں کیا گیا تھا اور پھولوں کی مالائوں سے سڑکوں کو سجایا گیا تھا جبکہ زیارت کی جگہوں پر میلے بھی لگائے گئے ہیں۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات خانیار اور سرائے بالا میں بھی عقیدتمندوں کی بڑی تعداد نے سردی کے باوجود شب خوانی کی جس کے نتیجے میں علاقہ کی فضائیں رات بھر روح پرور آوازوں سے گونجتی رہیں۔ بانہال ، رام بن وادی چناب اور وادی کشمیر سے آئے ہزاروں کی تعداد میں مر وخواتین عقیدتمندوں نے بھی یہاں آ کرشب خوانی میں شرکت کی۔دریں اثنا اختتامی تقریب کے سلسلے میں رہباب صاحب عالی کدل آثار شریف شہری کلاش پورہ ، جناب صاحب صورہ میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ادھر وادی کے دیگر قصبہ جات جس میں کعبہ مرگ، کھرم سرہامہ ، اسلام آباد ، خانقاہ فیض پناڈورو، شاہمدان،سیر ہمدان ،وچی ، اہم شریف بانڈی پورہ ، بڈگام ، کپوارہ ، بارہمولہ ، ہندوارہ اور تجر شریف سوپور میں تقریبا ت کا انعقاد ہوا۔ ادھر جموں صوبے کے راجوری ، پونچھ ، کشتواڑ ، ڈوڈہ اور دیگر مسلم علاقوں کے ساتھ لہیہ لداخ میں بھی عرس پاک کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد ہوا ۔
Comments are closed.