دہشت گردی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ،لہذااس کے خاتمہ کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا: وزیر اعظم پاکستان

پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا سختی کے ساتھ جواب دیا جائے گا

سرینگر/20 دسمبر: پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے لہذا پوری دنیا کو اس کے خاتمہ کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔انہوں ۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا سختی کے ساتھ جواب دینے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ہوئے دہشت گرد حملے کی مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ دہشت گردی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے، دنیا کو دہشت گردی کے خاتمہ کیلیے مل کر کام کرنا ہو گا۔پاکستانی وزیراعظم عباسی نے اپنے اس موقف کو پھر دہرایا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کے عزائم نہیں رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوجیں دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اپنی خدمات تن دہی ،جوش اور جزبے کے ساتھ انجام دیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اگرچہ ملک معاشی طور سے بہت کمزور ہے تاہم حکومت نے کبھی بھی فوج کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا۔وزیر اعظم نے کہا ہمارے دشمن خاموش نہیں بیٹھے ہیں بلکہ پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں تاہم پاکستانی عوام فوج کی پشت پر کھڑی ہے اور ہم دنیا کے کسی بھی چلینج کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان نے اپنی حکومت کی اس پالیسی کو پھر دہرایا کہ ہم بین اقوامی برادری خاص کر ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے پر بضد ہے تاہم برابری کی بنیاد پر پاکستان ہر ایک کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتا ہے۔

Comments are closed.