لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی خلاف ورزیوں سے جنگ جیسی صورتحال برقرار
سرینگر/19دسمبر: لائن آف کنٹرول پرمنگل کی شام پونچھ سیکٹرمیں بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس کے درمیان ایک بار پھر شدید گولہ باری اور ماٹر شلنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں میں سخت خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ طرفین کے مابین ماٹر شلنگ کی بارش ہوئی۔ ادھر پاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ بی ایس ایف کی فائرنگ سے کنٹرول لائن کے نزدیک دو عام شہری زخمی ہو گئے ۔ ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے موصو لہ اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی سرحد پر دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے جنگ جیسی صورتحال بدستور بنی ہوئی ہے اور طرفین کے درمیان خوفناک گولی باری کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا جس کے دوران دونوں ملکوں کی سرحدی حفاظتی افواج نے ایک دوسرے پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جبکہ اس بیچ اعصاب شکن دھماکوں کے نتیجے میں سرحدی علاقے لرز اٹھے ۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی رینجرس نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر کسی اشتعال کے راجوری سیکٹر کی بھمبر گلی اور پونچھ کے بالاکوٹ علاقے میں ہند پاک بین الاقوامی سرحد پر بیک وقت بی ایس ایف کی درجنوں اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولی باری کی جس کا بی ایس ایف کی طرف سے زوردار جواب دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سرحد پار سے درمیان واقع متعدد بستیوں پر بھی گولی باری کی گئی اور اور یہ سلسلہ وقفے وقفے جاری رہا۔بی ایس ایف نے پاکستانی رینجرس پر سرحدوں کے نزدیک کئی رہائشی علاقوں پر بھی بلا اشتعال گولی باری کا الزام عائد کیااور کہا کہ گولی باری کے دوران خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کے ساتھ ساتھ مارٹر گولے بھی داغے گئے اور متعدد گولے سرحد کے نزدیک کئی رہائشی بستیوں میں گر کر پھٹ گئے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے بی ایس ایف کی اگلی چوکیوں اور بستیوں کو نشانہ بنانے کیلئے82ایم ایم اور51ایم ایم مارٹر گولے بھی داغے جس کے نتیجے میں کئی دھانچوں کو نقصان پہنچ گیا ہے ۔ادھر پاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے 2 شہریوں کو زخمی کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولا کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری 16 سالہ محمد عدنان اور 47 سالہ محمد رشید زخمی ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیتے ہوئے فائر کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ لائن آف کنٹرول پر دونوں اطراف سے فائرنگ کے نتیجے میں سرحدوں کے آس پاس رہائش پذیر لوگوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے سے جا ری فارئرنگ کے نتیجے میں لوگ اب نقل مکانی کرنے کی سوچ رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے ۔
Comments are closed.