سرینگر؍19 دسمبر ؍ جے کے این ایس؍ پلوامہ میں شہری ہلاکتوں کے خلاف بدھ کے روز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلاب نے خاموش دھرنا دیا اور ملوثین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ جے کے این ایس کے مطابق سرنو پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں سات عام شہریوں کو گولیوں سے بوندھ کر رکھ دینے کے خلاف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور کیمپس میں احتجاجی مظاہرئے کئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن میں ہلاکتوں پر روک لگانے کے الفاظ درج تھے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.