شدید ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی 12تک کےلئے ملتوی

ئی دہلی،19دسمبر رافیل اور دیگر مسئلوں پر اپوزیشن کے شدید ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا میں بدھ کو مسلسل چھٹے دن وقفہ سوال نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 12بجے تک کےلئے ملتوی کرنی پڑی۔
ایوان کے شروع ہوتے ہی کانگریس ،ٹی ڈی پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے اراکین پھر سے ہاتھوں میں اپنے مطالبات کی تختیاں لئے اسپیکر کی نشست کے نزدیک آگئے اور زور زور سے نعرے بازی کرنے لگے۔کانگریس رافیل طیارہ سودے کی جانچ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جےپی سی)سے کرانے کا مطالبہ کررہی تھی ۔ان کی تختیوں پر ’مودی کی بدعنوانی سامنے آگئی‘کے نعرے لکھے تھے۔جبکہ ٹی ڈی پی آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کرتی نظر آئی دوسری جانب اے آئی اے ڈی ایم کے کاویری ندی پر نیا باندھ بنائے جانے کی مخالفت کررہی تھی ۔
شور شرابے کے درمیان ہی اسپیکر سمترا مہاجن نے وقفہ صفر کی کارروائی شروع کی اور پہلے سوال کا جواب دینے کے لئے وزیرمواصلات منوج سنہا کا نام پکارا۔اس دوران ایک دو ضمنی سوال بھی پوچھے گئے اور وزیر نے ہنگامے کےک درمیان ہی ان کا جواب بھی دیا۔لیکن شدید شور شرابے کی وجہ سے متحرمہ مہاجن نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12بجے تک کےلئے ملتوی کردی۔

Comments are closed.