پلوامہ میں شہر ی ہلاکتیں:پارلیمنٹ ایوان احاطے میں پی ڈی پی ممبر کا احتجاج

سرینگر / 18دسمبر : پی ڈی پی ممبر پارلیمنٹ میر محمد فیاض نے منگل کو نئی دلی میں پارلیمنٹ ایوان احاطے میں نصب مہاتما گاندھی کے مجسمے کے نزدیک پلوامہ میں فورسز کے ہاتھوں حالیہ ہلاکتوں کیخلاف احتجاج کیا۔شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے راجیہ سبھا ممبر، میر فیاض نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر لکھا تھا’’کشمیر میں خون خرابہ بند کرو۔پی ڈی پی کے آ فیشل ٹویٹر ہینڈل پر میر فیاض کی احتجاج کرتی ہوئی تصاویر شیئر کی گئیں ۔

Comments are closed.