سرینگر/13دسمبر: منشیات کے خلاف اپنی جنگ کاروائی جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے بڑی مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق ناکہ چکنگ کے دوران تُلکھنہ کرانسگ کے نزدیک ایس ایچ او بجبہاڑہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے ایک مشتبہ شخص کو روکنے کو کہا اور بعد میں مذکورہ شخص کی تلاشی لی گئی ۔ جس کے قبضے سے ممنوعہ ادویات کافی تعداد میں برآمد ہوئی ہے ۔ منیشات فروش کی پہچان محمد عارف ڈاولد محمد سُبحان ڈار ساکن تُلکھنہ بجبہاڑہ کے طور پرہوئی ہے پولیس نے منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.