وادی میں قیام امن کیلئے آپریشن آل آوٹ کے ساتھ ساتھ سیاسی کوششیں بھی جاری رہیں گی
سرینگر/13دسمبر: مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہماری فوج پاک فوج کو بھر پور جواب دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک جوانوں کی وجہ سے آج محفوظ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ہمارے نوجوانو ں کی وجہ سے آج محفوظ ہے۔کشمیر میں آپریشن آل آوٹ کے ساتھ ساتھ امن کی بحالی کیلئے سیاسی سرگرمیاں بھی شروع کی جاچکی ہے اور تمام پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کی جائیگی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 2003میں ہوئی جنگ بندی معاہدے کی بار بارخلاف ورزی کرتا آرہا ہے ۔ تاہم بھارتی فوج پاکستانی جارحیت کا بھر پور جواب دے رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہماری فوج سرحدوں پر رات دن بڑی جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اپنا خون بہاکر ملک کی حفاظت کررہے ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج ہمارا ملک ان ہی جوانوں کی بدولت محفوظ ہے اور عوام اپنے گھروں میں چین سے سو پارہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فوج پاکستان کے ہر اُس اقدام کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے جو اقدام بھارت کے خلاف اُٹھایا جارہا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اگرچہ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تاہم سرحدوں پر جو کچھ ہورہا ہے اس کے چلتے تعلقات بہتر کیسے ہوسکتے ہیں ۔
سرینگر/13دسمبر/سی این آئی/ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہماری فوج پاک فوج کو بھر پور جواب دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک جوانوں کی وجہ سے آج محفوظ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ہمارے نوجوانو ں کی وجہ سے آج محفوظ ہے۔کشمیر میں آپریشن آل آوٹ کے ساتھ ساتھ امن کی بحالی کیلئے سیاسی سرگرمیاں بھی شروع کی جاچکی ہے اور تمام پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کی جائیگی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 2003میں ہوئی جنگ بندی معاہدے کی بار بارخلاف ورزی کرتا آرہا ہے ۔ تاہم بھارتی فوج پاکستانی جارحیت کا بھر پور جواب دے رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہماری فوج سرحدوں پر رات دن بڑی جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اپنا خون بہاکر ملک کی حفاظت کررہے ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج ہمارا ملک ان ہی جوانوں کی بدولت محفوظ ہے اور عوام اپنے گھروں میں چین سے سو پارہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فوج پاکستان کے ہر اُس اقدام کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے جو اقدام بھارت کے خلاف اُٹھایا جارہا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اگرچہ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تاہم سرحدوں پر جو کچھ ہورہا ہے اس کے چلتے تعلقات بہتر کیسے ہوسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ آج تک پاکستان کو بہت سے مواقع فراہم کئے جاچکے ہیں اور اب جب تک نہ پاکستان بھارت مخالف سرگرمیوں پر قدغن نہیں لگاتا اور بھارت کو مطلوب افراد کو بھارت کے حوالے نہیں کرتا تب تک بھارت پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کے خارجی معاملات استوار نہیں کرسکتا ہے ۔ انہوںنے کرتار پور کاریڈور کے بارے میں کہا کہ یہ اقدام سکھ سمپدائے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مذہبی آزادی کے طور پر اُٹھایا گیا ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر میں ’’آپریشن آل آوٹ ‘‘جاری رہے گا اور یہ گھاٹی میں امن کے قیام کیلئے انہتائی ضروری ہے ۔ امن کے قیام کیلئے آپریشن کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیاں بھی شروع کی جاچکی ہے اور تمام مسائل کے حل کیلئے تمام پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی اسکے لئے مرکزی سرکار بہت جلد اپنی ٹیم وادی کے دورے کیلئے روانہ کرنے والی ہے جسمیں پارلیمانی ممبران ، ماہرین سیاست اور فوج کے اعلیٰ سابقہ افسران شامل ہوں گے اس کے علاوہ ٹیم میں حقوق انسانی کے کارکن اور نامور صحافی بھی موجود ہوں گے جو تمام پارٹیوں سے مل کر بات چیت کریں گے اور اپنی رپورٹ مرکز کو پیش کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ حالیہ پنچائتی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں لوگوں کی شرکت نے ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ گھاٹی کے لوگ یہاں ترقی اور امن چاہتے ہیں اور پاکستان کے کسی بھی بہکائوے میں نہیں آسکتے ہیں ۔
Comments are closed.