پونچھ سیکٹر میں شدید گولہ باری ، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل

حد متارکہ کے نزدیک پونچھ سیکٹر میں مقامی نوجوان پُر اسرار طور لاپتہ ہو گیا

سرینگر؍13 دسمبر: پونچھ سیکٹر میں پاک بھارت افواج کے درمیان شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں لوگ محفوظ مقامات کی اور بھاگنے پر مجبو ر ہوئے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس نے ایک دفعہ پھر ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشان بنایا۔ ادھر پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک مقامی نوجوان پُر اسرارطور پر لاپتہ ہو گیا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق پونچھ میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب پاک بھارت افواج کے درمیان شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے بی ایس ایف کے چار پوسٹوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے۔ دفاعی ترجما ن کے مطابق پاکستانی رینجرس نے پونچھ کے گولپور ، ہویلی میں شدید گولہ باری کی تاہم بارڈر سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر دشمن کے بندوقوں کو خاموش کردیا۔ ادھر پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک مقامی نوجوان پُر اسرار طورپر لاپتہ ہو گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30سالہ الیاس محمد ولد محمد جولاس ساکنہ پونچھ کھیت میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران وہ لاپتہ ہو گیا ۔ مقامی پولیس اسٹیشن میں تعینات ایس ایچ او محمد انظر نے بتایا کہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نوجوان غلطی کے سبب سرحد کے اُس پار چلا گیا ہو تاہم ابھی تک اس سلسلے میں وثوق کے ساتھ کچھ بھی نہیں کہاجاسکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے پاکستانی رینجرس کے ساتھ بھی اس سلسلے میں رابط قائم کیا ہے۔

Comments are closed.