اسمبلی انتخابات کے نتائج پرسدھو نے کہا "اب راہل گاندھی لال قلعہ پرپھہرائیں گے جھنڈا”۔
اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آچکے ہیں۔ تین ریاستوں میں کانگریس نے حکومت بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ ان الیکشن میں نتائج پرپنجاب حکومت میں وزیراورسابق بی جے پی لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے بھی ردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج نے پورا گیم پلٹ دیا ہے۔ اب 2019 لوک سبھا الیکشن میں راہل گاندھی لال قلعہ پرجھنڈا پھہرائیں گے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ یہ ایک سچائی کی جنگ تھی، جس نے نہ صرف پورا گیم پلٹ دیا بلکہ ایسا انقلاب لاکرکھڑا کردیا ہے کہ ہرگلی محلے میں کانگریس کا کارکن پرجوش ہے اورایک ایسی بنیاد دی ہے کہ راہل بھائی آنے والے وقت میں لال قلعہ پرجھنڈا پھہرائیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب، چھتیس گڑھ اورمدھیہ پردیش میں کانگریس حکومت بنانے جارہی ہے۔ ان تینوں ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت تھی اوریہ امید کی جارہی تھی کہ لوک سبھا الیکشن سے قبل اس سیمی فائنل میں بی جے پی کانگریس کو اخلاقی طورپرمضبوط نہیں ہونے دے گی۔ اس الیکشن میں کانگریس امیدواروں کے لئے نوجوت سنگھ سدھو نے بھی انتخابی تشہیرکی تھی۔
وہیں نوجوت سنگھ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ سے بھی رسمی ملاقات کی۔ نوجوت سنگھ سدھو کے پاکستان دورہ کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔ یہاں انہوں نے سندھ کی ایک چڑیا بلیک پارٹزبطور تحفہ بھی پیش کیا۔ حالانکہ کرتارپورکاریڈور کے سنگ بنیاد کے لئے پاکستان جانے کو لے کرامریندرسنگھ اورنوجوت سنگھ میں اختلاف دیکھنے کو ملا تھا کیونکہ کیپٹن امریندرسنگھ نے وہاں جانے سے منع کیا تھا۔ تاہم سدھو نےپاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے اپنی دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے جانے کافیصلہ کیا تھا۔
Comments are closed.