سرکار کسی بھی ناساز گار موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار:صوبائی کمشنر

سرینگر: صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمدخان نے کہا ہے کہ صوبائی انتظامیہ کسی بھی ناسازگار موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیارہے۔انہوںنے ان باتوں کا اظہار آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔انہوںنے کہا کہ انڈین میٹرولاجیکل سینٹر کی طرف سے جاری موسمی پیشن گوئی کے مدنظر سرکار نے وادی بھر میں علاقائی سطح پر ایکشن اور منیجمنٹ پلان ترتیب دیا ہے تاکہ ناسازگار موسمی حالات کے دوران لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔انہوںنے کہا کہ اس مقصد کے لئے مشترکہ کنٹرول رومز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کے مین کنٹرول روم کے تحت کام کریں گے۔انہوںنے مزید کہا کہ امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے افرادی قوت اورمشینری کو تیاری کی حالت میں رکھاگیا ہے۔جب دوردراز علاقوںسمیت وادی بھر میں اشیأ خوردنی کا اطمینان بخش سٹاک یقینی بنایا گیا ہے۔

Comments are closed.