پونچھ کے نزدیک بڑا حادثہ، بس کھائی میں گرنے سے 23 کی موت

جموں۔کشمیر کے پونچھ میں سنیچر کو بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ ایک بس کھائی میں گرنے سے 23 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ سات لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو بس سے باہر نکال لیا اور زخمیوں کو علاج کیلئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے۔

موت ہو گئی جبکہ سات لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو بس سے باہر نکال لیا اور زخمیوں کو علاج کیلئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرا دیا ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے۔

ملی جانکاری کے مطابق بس لورن سے پونچھ جا رہی تھی۔ درمیان میں منڈی کے نزدیک بس  پھسل کر ایک گہرے نالے میں گر گئی۔ مقامی رپورٹس کے مطابق بس کا رجسٹریشن ہے( JK02Q0445)نمبر

بتا دیں کہ جمعہ کو کشتواڑ میں ایک سڑک حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ یہاں ایک ٹینکر گہری کھائی میں گر گیا تھا۔ یہ حادثہ کشتواڑ کے باہر واقع ہستی پل میں پیش آیا۔

Comments are closed.