جے کے ایس ایس بی نے اسسٹنٹ سٹور کیپر و کلرک آسامیوں کیلئے کونسلنگ او ر دستاویزات کی جانچ کیلئے نیا شیڈول جاری کیا

جموں: جے اینڈ کے سروس سلیکشن بورڈ نے اسسٹنٹ سٹور کیپر و کلرک آسامیوں ( خوراک ، سول سپلائی اور امور صارفین محکمہ ) ڈویژنل کیڈر کشمیر کیلئے کونسلنگ اور دستاویزات کی جانچ جو 6 اور 7 دسمبر 2018 کو منعقد ہونے والی تھی کا نیا شیڈول جاری کیا ہے ۔
جے کے ایس ایس بی کے پی آر او ملک سہیل کے مطابق جن امیدواروں کی کونسلنگ اور دستاویزات کی جانچ 6 دسمبر 2018 کو منعقد ہونے والی تھی وہ اب 21 دسمبر 2018 کو سنٹرل آفس ( کیمپ ) جے اینڈ کے سروس سلیکشن بورڈ زم زم کمپلیکس رام باغ سرینگر میں صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہو گی ۔
اسی طرح جن شارٹ لسٹ کئے گئے اُمیدواروں کی کونسلنگ اور دستاویزات کی جانچ 7 دسمبر 2018 کو منعقد ہونے والی تھی وہ اب اسی مقام اور وقت پر 22 دسمبر 2018 کو منعقد ہو گی ۔
انہوں نے متعلقہ امیدواروں کو اطلاع دی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق کونسلنگ اور دستاویزات کی جانچ کیلئے حاضر ہو جائیں ۔

Comments are closed.