کشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا گیس انسلیٹیڈ پاور سب سٹیشن عوام کے نام وقف ،روزانہ بنیادوں پر 1000 میگاواٹ اِضافی بجلی فراہم ہوگی

نئی دلّی: جی ای پاور نے آج ضلع بڈگا م کے ماگا م علاقے میں قائم کئے گئے اپنی نوعیت کے پہلے 400/200 KV گیس انسلیٹیڈ پاور سب سٹیشن کو عوام کے نام وقف کرنے کا اعلان کیا۔
یہ سب سٹیشن شمالی خطہ نظام استحکامی 29 پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے اور اس سے وادی کشمیر کو پنجاب سے روزانہ بنیاد پر 1000میگاواٹ اضافی بجلی فراہم ہوگی۔
سٹرلائیٹ پاور کے سی ای او وید منی تیواری نے کہا کہ یہ پروجیکٹ جموں وکشمیر میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں کافی اہمیت کا حامل ہے۔اُنہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کو اس پروجیکٹ کی بدولت کافی فائدہ ملے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سٹرلائیٹ پاور نے گذشتہ مہینے سانبہ جموں سے امر گڈھ بارہمولہ تک 400کلومیٹر لمبی ترسیلی لائن کو عوام کے نام وقف کیا۔
جی گرڈ سلوشنز کے لئے ٹرنکی سلوشنز ساوتھ ایشیا کے بزنس یونٹ ہیڈ شلیش مشر نے کہا ہے کہ اس پروجیکٹ کے لئے ضروری سازو سامان کو ملک کے مختلف حصوں سے منزل مقصود تک پہنچایا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ جواہر ٹنل اور دشوار گزار راستوں سے یہ سازو سامان پہنچانا ادارے کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج تھا جس کو کامیابی کے ساتھ حاصل کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل میں ہر ایک ٹیم ممبر نے لگن اور تن دہی کا مظاہر ہ کر کے اس کو ایک ریکارڈ وقت میں مکمل کیا۔

Comments are closed.