وادی کشمیر میں 250جنگجو سرگرم ہے ۔ مقامی نوجوان کو راہ راست پر لانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں /پولیس چیف دلباغ سنگھ

سنگباری اور مقامی نوجوانوں کی جنگجو تنظیموں میں شرکت میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے

سرینگر؍04دسمبر: پولیس چیف کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 250جنگجو سرگرم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عسکریت پسندوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ پولیس چیف کے مطابق پچھلے دو ماہ کے دوران جنگجوؤں کی صفوں میں مقامی نوجوانوں کی شمولیت کے رجحان میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے مطابق وادی کشمیر کے نوجوانوں کو اب یہ احساس ہو گیا ہے کہ تشدد سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے ۔ جے کے این ایس کے مطابق ایک خصوصی انٹرویو کے دوران پولیس چیف دلباغ سنگھ نے کہاکہ ریاست خاص کروا دی کشمیر میں دن بدن حالات معمول پر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقامی نوجوانوں کی جنگجو صفوں میں شمولیت کے رجحان میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دو ماہ کے دوران مقامی نوجوانوں کی عسکریت پسند صفوں میں شمولیت کا رجحان گڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو مین اسٹریم کی طرف راغب کرانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جار ہے ہیں۔ ریاست میں سرگرم جنگجوؤں کی تعداد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہاکہ کل ملا کر وادی میں 250جنگجو اب بھی سرگرم ہے تاہم سیکورٹی فورسز نے سرگرم جنگجوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ جنگجو مخالف آپریشنز کے دوران خشت باری کے واقعات رونما ہونے کے بارے میں پولیس چیف نے کہاکہ سنگباری کے واقعات پر بھی قابو پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقامی نوجوانوں کو اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ تشدد سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے ۔ پولیس چیف کا مزیدکہنا تھا کہ مقامی لوگ سیکورٹی فورسز کو ہر سطح پر تعاون فراہم کر رہے ہیں جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران معرکہ آرائیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس چیف نے کہاکہ پچھلے دو ماہ کے دوران فورسز کو کئی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں کیونکہ فورسز نے تصادم آرائیوں کے دوران کئی اعلیٰ کمانڈروں کو مار گرایا جس کی وجہ سے جنگجو تنظیموں میں حوصلہ شکنی پائی جار ہی ہے۔

Comments are closed.