سرینگر جموں شاہراہ اور سرینگر کرگل پر یک طرفہ ٹریفک جاری

لہہ شاہراہ پر پھلسن سے ٹریفک کی نقل و حمل دھیمی، سفر کرنے والے پہلے موسم کی جانکاری حاصل کریں

سرینگر/04دسمبر/: سرینگر جموں شاہراہ اور سرینگر کرگل روڑ پر یک طرفہ ٹریک جاری ہے جس دوران آج سرینگر سے جموں کی طرف گاڑیوں کو سفر کرنے کی اجازت دی گئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں موسم کی ابتر صورتحال اور رات میں درجہ حرارت منفی ہونے کے نتیجے میں سڑکوں پر پھسلن بڑھ جانے کے نتیجے میں وادی کے مختلف شاہراہوں پر یک طرفہ ٹریفک ہی جاری ہے ۔ اس دوران محکمہ ٹریفک کی جانب سے موصولہ جانکاری کے مطابق منگلوار کے روز سرینگر سے جموں کی طرف گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اس دوران مغل روڑ پر بھی یکطرفہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ مغل روڑ پر سفر کرنے سے پہلے ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ شاہراہ سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے بعد ہی سفر شروع کریں ۔ادھر سرینگر کرگل روڑبھی یک طرفہ ٹریفک کیلئے ہی کھلا ہے۔ سرینگر جموں شاہراہ پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے پہلے متعلقہ محکمہ جات کے کاونٹروں پر جاکر جانکاری حاصل کریں اور مقررہ اوقات کے دوران ہی آگے بڑھیں۔ سرینگر شاہراہ پر پہلے مسافر گاڑیوں اور چھوٹی گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے جبکہ مال بردار گاڑیوں کو اس کے بعد آگے جانے کی اجازت ہے ۔ واضح رہے کہ وادی میں موسم کی ابتر صورتحال کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ، سرینگر کرگل اور شوپیاں مغل روڑ پر کئی جگہوں پر برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں شاہراہ کئی جگہوں پر دھنس گئی تھیں جس کے بعد ان شاہراہوں پر ٹریفک کی نقل و حمل محدود کردی گئی ہے۔ اس دوران سرینگر لہہ شاہراہ پر منفی درجہ حرارت کی وجہ سے شاہرہ پر کافی پھسلن پیدا ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گاڑیاں آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے ۔

Comments are closed.