سرینگر میں گذشتہ رات رواں موسم کی سرد ترین رات گزری ،درجہ حرارت منفی 3.2ریکارڈ

درجہ حرارت میں لگاتار گراوٹ آنے کے نتیجے میں لوگوں کو تشویش کی لہر، لہہ میں منفی 10.6رہا

سرینگر/04دسمبر: وادی میں جاری شدید سردی کی لہر کے بیچ منگلوار کی شب موسم سرماء کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے جس میں سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.2ڈگری ریکارڑ کیا گیا ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک وادی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں شدید سردی کی لہر جاری رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے دس دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں اگلے تین سے چار دنوں تک سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان بتایا ہے۔اس دوران رات بھر آسمان صاف رہنے کے نتیجے میں منگوار کی شب سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات رات گزری ہے ۔ جس میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 3.2منفی تک گرگیا ہے ۔ اس دوران کرگل میں درجہ حرار ت منفی 9.7ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔اور لہہ میں جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کے بنسبت سب سے زیادہ درجہ حرارت کم ہوا جہاں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.6ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادھر شدید سردی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس دوران سوموار کو سرینگر میںد ن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔نومبر ماہ کے ابتدائی دنوں سے وادی میں شدت کی سردی جاری ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ اگلے چند دنوں تک یعنی10دسمبر تک وادی میں مطلع ابرآلود رہنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.5ڈگری رہا اس کے ساتھ ساتھ گلمرگ میں بھی رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ کرگل میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.7ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔اسی طرح لہہ میں منفی 10.6ڈگری رہا۔

Comments are closed.