خطے میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیرکے حل کو ناگزیر
سرینگر/04دسمبر: قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ می پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی پہلی ترجیح ہے .سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی مندوب نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم وستم کی وجہ سے تحریک آزادی میں تیزی آئی ہے اور عالمی برادری میں کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت مسلسل بڑھ رہی ہے .ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں عالمی امن و سلامتی کو چیلنجز پر مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عوام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں پرعملدرآمد کی ضرورت ہے۔ان کا کہناتھا کہ عالمی برادری تنازعات کے حل کی بجائے تماشا دیکھ رہی ہے جب کہ بیرونی قبضے، سیاسی و معاشی نا انصافیوں، غربت کے خاتمہ کی ضرورت ہے۔پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے خطاب میں کہا کہ کشمیراورفلسطین کے عوام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے شکارہیں۔ان کا کہناتھا کہ افواج کشمیراورفلسطین میں مسلسل ظلم وجبرکررہی ہیں، کشمیراورفلسطین اقوام متحدہ کے چارٹرپرحل طلب مسئلے ہیں، امن کیلئے فوری حل طلب مسائل پرتوجہ دینا ضروری ہے، یہ مسائل اب حل ہونا چاہئیں جب کہ سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں پربلاامتیازعملدرآمد کیا جائے۔
Comments are closed.