جموں کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی /فوجی سربراہ

پڑوسیوں کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں تاہم لائن آف کنٹرول پر کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے فوج تیار

سرینگر/04دسمبر: جموں کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ کہا کہ ہم پڑوسیوں کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں لیکن ایل او سی پر کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے فوج تیار ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک نجی چینل کو دئے گئے اپنے انٹرویو میں فوجی سربراہ جنرل بیپن راوت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدہ صورتحال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے بتایا کہ ہم پڑوسیوں کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں لیکن ایل او سی پر کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے فوج تیار ہے۔ فوجی سربراہ نے کہاکہ جموں و کشمیر میں ہم حالات کو بہتر بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر کے حالات کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور جو کوئی بھی اس میں ملوث پا یا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے حریف ہماری طاقت کو جانتے ہیں۔راوت نے کہاکہ ہم اپنے پڑوسیوں کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں لیکن امن کو تحلیل کرنے والوں کو ہم اپنی طاقت دکھا سکتے ہیں۔ ایل او سی پر جنگ بندی کا جواب دینے میں فوج کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں اب نا قابل برداشت ہے اور ہماری فوج سرحدوں پر کسی بھی کارروائی کا بھر پور جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے اور جب صبر کا پیمانہ لبریز ہوگا تب کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔

Comments are closed.