کانگریس کو 70برسوں تک کرتار پور یاد کیوں نہ آیا/ انتخابی ریلی سے وزیر اعظم کا خطاب
سرینگر/04دسمبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور کو ہندوستان میں ہونا چاہئے ، کانگریس کو کرتار پور 1947میں کیوں یا د نہیں آیا ،کشمیر کا ایک حصہ کانگریس نے ہی پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا ایک حصہ اور کرتار پور کانگریس پارٹی نے پاکستان کو دیا ہے ۔ وزیر اعظم نے راجستھان کے ہنومان گڑھ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ۔انہوں نے اپنے پُر جوش خطاب میں کانگریس پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہ کہا بھارتیہ جنتا پارٹی ہی ایک ایسی پارٹی ہے جو ملک کو ترقی کی طرف لے جارہی ہے ۔ اگر سابقہ انتخا بات میں کانگریس نے جیت حاصل کی ہوتی تو آج ملک تباہ ہوچکا ہوتا اور کشمیر بھی ہمارے ہاتھ سے جاچُکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے دیش کو مفلسی ، غریبی اور قرض کے سوا کچھ بھی نہیں دیا جبکہ مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی والی سرکار جب سے وجود میں آئی ہے تب سے ملک کے لاکھوں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روز گار ملا ہے ۔ بے روز گاری پر قابو پانے میں مرکزی سرکار نے کئی سکیموں کو متعارف کیا۔وزیر اعظم نے بتایا کہ عالمی سطح پر ہندوستان تیز تر ترقی کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہوچکا ہے ۔ جبکہ دفاعی طور پر بھی ملک آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے پانچ برس پہلے ملک کو جس حالت میں چھوڑا تھا ہماری سرکار نے اس کو اُس سے نکال کر بہت آگے لیا ہے ۔ نریندر مودی نے کا کہنا تھا کہ کانگریس کے دور میں ملک کا کسان قرض کے تلے دب کر خود کشی کرتا تھا آج کا کسان قرض سے نجات حاصل کرچُکا ہے ۔ سرکار نے کسانوں کیلئے کئی نئی سکیموں موجود میں لائیں جن کا فائدہ براہ راست کسان اُٹھارہے ہیں ۔ کسانوں کے خود کشی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے ریلی میں موجود لوگوں سے پوچھا کہ کیا ہندوستان کا عام آدمی آج دو وقت کی روٹی آسانی کے ساتھ حاصل نہیں کرپارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کی بنیادی ضروریات کی طرف پہلی ترجیح میں کام کرتے ہیں جن میں ہر غریب کنبوں کو اپنا مکان ہونا چاہئے۔ ہر گھر میں بیت الخلاء ہو، ہر گائوں میں بجلی اور پانی پہنچے ۔ دیش کے غریب عوام کو بہتر علاج مئیسر ہو ۔ ویر اعظم نے کرتار پور راہداری کو کھولنے کا سہرا بی جے پی کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ کرتار پور کاریڈور کھولنے کا کریڈٹ مودی کو نہیں جاتا بلکہ آپ کے اُس ایک ووٹ کو جاتا ہے جو ووٹ آپ نے بی جے پی کے حق میں دیا ہے ۔ انہوںنے کانگریس پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 1947میں کانگریس کو کرتار پور یاد کیوں نہیں آیا۔ کانگریس نے 70برسوں سے کرتار پور کو کیوں نہیں کھولا ۔سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کی غلط پالیسی کی وجہ سے ہی کرتار پور پاکستان کے طرف چلا گیا جو نہیں ہونا چاہئے کرتا پور ہندوستان میں ہونا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ کرتار پور اور کشمیر کا ایک حصہ کانگریس نے ہی پاکستان کی جھولی میں ڈالدیا ۔ وزیر اعظم نے خطاب کے دوران کہا کہ ہم لوگوں سے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پھر ووٹ مانگتے ہیں ۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ زمینی سطح پر دیکھیں کہ کس نے ملک کیلئے کیا کام کیا ہے اُسی پارٹی کے حق میں ووٹ دیں۔
Comments are closed.