درماندہ اُمیدواروں کا سُپر50 ٹسٹ کشمیر میں لیا جاسکتا ہے۔ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر
سرینگر: ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کے مطابق جموں اور لداخ کے اُمیدوار جو اس وقت وادی میں درماندہ ہے، کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ این ای ای ٹی/ جے ای ای کے لئے سُپر 50 فری ٹیٹوریل ٹسٹ اور سول سروس امتحانات کے لئے کشمیر میں ہی شرکت کر سکتے ہیں۔
صوبہ کشمیر کے چیف ایجوکیشن افسروں کو کہا گیا ہے کہ وہ ایسے اُمیدواروں کو متعلقہ امتحانات میں شرکت کرنے کی اجازت دیں۔ایسے اُمیدواروں سے کہا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے انہیں فراہم کئے گئے ایڈمٹ اور شناختی کارڈ متعلقہ مراکز میں استعمال کئے جاسکتے ہیں۔
دریں اثنا ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا ہے کہ ان امتحانات کو احسن طریقے پر منعقد کرانے کے لئے تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ طُلاب سے کہا گیا کہ وہ اپنے ایڈمٹ اور شناختی کارڈ کے ہمراہ ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز پر پہنچیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ5 دسمبر2018 کو سکریننگ ٹسٹ منعقد کیا جائے گا جس میں( پی سی ایم اور سول سروس کے لئے صبح11 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جبکہ پی سی بی کے لئے بعد دوپہر دو بجے سے ساڑھے تین بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے)۔ نتائج کا اعلان7 دسمبر2018 کو کیا جائے گا۔
تقریباً6500 اُمید وارسُپر50 فری کوچنگ ٹسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔
نمبر
Comments are closed.