جموں وکشمیر پولیس نے ٹویٹر ہینڈل پر احتیاطی تدابیر اپنانے کے سلسلے میں بیداری مہم شروع کی
سرینگر؍03دسمبر: انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال زندگی کے تمام شعبوں جن میں بینکنگ ، ٹرانسپورٹ، ائر لائنز ، ریلویز ، بجلی اور دوسرے سیکٹرقابلِ ذکر ہے میں ہوتا ہے ۔ ٹیکنالوجی میں اضافہ کے باعث سائبیر کرائم بھی بڑھ گیا ہے۔ شعور کی کمی کے باعث کئی افراد سائبیر کرائم کا شکار ہو چکے ہیں۔ سائبیر کرائم کی روکتھام کیلئے بیداری مہم کو چلانا اب نا گزیر بن گیا ہے۔ مرکزی حکومت سائبر کرائم کو روکنے کیلئے خصوصی اقدامات اُٹھا رہی ہے چنانچہ اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت عوامی بیداری مہم اور سائبر کرائم کے بُرے اثرات سے باخبر رکھنے کیلئے لوگوں کو اس سلسلے میں آگاہ کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں ٹویٹرہینڈ ل @CyberDostکو لانچ کیا گیا تاکہ عوام کو سائبر کرائم کے حوالے سے جانکاری فراہم کی جا سکے۔ اس ٹویٹر ہینڈ ل پر سائبر کرائم کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر سے متعلق عوام الناس کو مفید مشورے فراہم کئے جائینگے۔
Comments are closed.