الیکشن والے انتخا بات میں ہڑتا ل کرنے کی اپیل

سرینگر 3 دسمبر: مشترکہ مزاحمتی قائدین سید علی گیلانی ،میرواعظ ڈاکٹرمولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے جموں وکشمیر کے حریت پسند عوام سے یہ اپیل پھر دہرائی ہے کہ وہ رواں پنچایتی انتخابات کے چھٹیں مرحلے کے موقعہ پر ماضی کی طرح مورخہ4 دسمبر 2018 بروزمنگلوار کوبھی درج ذیل مقامات اور علاقہ جات میں مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی ہڑتال کرکے اس نام نہاد مشق سے عملاً دور رہ کر اسے کلی طور پر مسترد کریں اور رواں خونین تحریک آزادی کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی کا اظہار کریں۔علاقہ جات حسب ذیل ہیں۔ترہگام، قادری آباد، قاضی آباد، نائید کھئی، رفیع آباد، پٹن، سکھ ناگ، پارنیوا، شادی مرگ، کپرن، ہرمین، پومبے، لارنو، برنگ، ساگام۔قائدین نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکمرانوں کی جانب سے ان پر مسلط کئے گئے نام نہاد انتخابی عمل کو گزشتہ مراحل کی طرح مکمل طور مسترد کریں اور اس دن مذکورہ علاقوں میں ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کرکے تحریک کے تئیں اپنی بھر پور وابستگی کا مظاہرہ کریں۔قائدین نے یہ بات پھر دہرائی کہ ریاستی عوام کی ایک ہی مانگ ہے

Comments are closed.