سوموار کی رات سرینگر میں رواں موسم سرماء کی سرد ترین رات ریکارڈ
سرینگر/03دسمبر: سوموار کی رات رواں موسم سرماء کی سرد ترین رات گزری ہے جس میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8ڈگری سیلس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک وادی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں شدید سردی کی لہر جاری رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے دس دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں اگلے تین سے چار دنوں تک سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان بتایا ہے۔اس دوران رات بھر آسمان صاف رہنے کے نتیجے میں سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات سوموار کی رات گزری ہے ۔ جس میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 2.8منفی تک گرگیا ہے ۔ اس دوران کرگل میں درجہ حرار ت منفی 8.2ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔ادھر شدید سردی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس دوران سوموار کو سرینگر میںد ن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔نومبر ماہ کے ابتدائی دنوں سے وادی میں شدت کی سردی جاری ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ اگلے چند دنوں تک یعنی10دسمبر تک وادی میں مطلع ابرآلود رہنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0ڈگری رہا اس کے ساتھ ساتھ گلمرگ میں بھی رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ کرگل میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.2ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔اسی طرح لہہ میں منفی 5.4ڈگری رہاہ ۔ ادھر سرمائی راجدھانی جموں میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 8.7کٹرہ میں 8.8، بٹوت میں 4.6بانہال میں 1.5اوربھدرواہ میں 1.7ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ وادی میں سردی کی شید لہرجاری رہنے کے نتیجے میںلوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ عام لوگوں کے علاوہ بچوں اور ضعیف العمر افراد کو گھروں سے باہر نکلنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ چھوٹے بچے اور بزرگ سردی کی شدت کی وجہ سے اپنے ہی گھروں میں مقید ہوکے رہ گئی۔ جبکہ بزرگوں کو سردی کی وجہ سے ہڑیوں اور جوڑوں میں درد میں اضافہ ہوا ہے ۔
Comments are closed.