فائرنگ کے تبادلوں کے بعد کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن ، کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی
سرینگر/03دسمبر/سی این آئی/ جنوبی ضلع شوپیان اور پلوامہ علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مختصر شوٹ آوٹس کے بعد جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ جنگجوئوںکے فرار ہونے کے بعد فورسز نے شوپیان اور پلوامہ کے کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن عمل میں لایا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ سی این آئی کو شوپیان سے امام صاحب علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سوموار کی اعلیٰ صبح قریب تین بجے فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ جونہی فورسز نے علاقے میں تلاشی کارورائی شروع کی تو وہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر اند ھا دھند فائرنگ کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے ساتھ ہی فورسز نے بھی مورچہ زن ہو کر جوابی کارروائی کی اور طرفین کے مابین کچھ دیر تک گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ ذرائع نے بتایا کہ مختصر شوٹ آوٹ کے ساتھ ہی جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں شوٹ آوٹ کے ساتھ ہی فورسز نے آس پاس کے علاقوں کو بھی محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی عمل میں لائی تاہم کسی جگہ سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ ادھر شوپیان کے بعد پلوامہ کے جندوال علاقے میں اس وقت گولیوں کی گن گرج سے سنسنی پھیل گئی جب فورسز اور جنگجوئوں کا آمنا سامنا ہوا ۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد فوج اور ایس او جی پلوامہ نے جندوال علاقے میں ناکہ لگایا تھا جس دوران جونہی وہاں سے ایک سنٹر و گاڑی جس میں جنگجو سوار تھے کو روکنے کا اشار ہ کیا گیا ۔ جس دوران گاڑی میں سوار جنگجوئوں نے فورسز پر گولیوں کی بوچھاڑ کی جس کے ساتھ ہئی جائے واردات سے فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ فورسز نے بھی جوابی کارورائی کی تاہم جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مختصر شوٹ آوٹ کے بعد فورسز نے جندوال اور اس کے ملحقہ علاقو ںکا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی عمل میں لائی تاہم کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیںا ٓیا اور نہ ہی کوئی قابل تیاعتراض مواد بر آمد ہوا ۔ پولیس ترجمان نے دونوں مقامات پر گولیوں کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔
Comments are closed.