اونتی پورہ میں شبانہ آگ کی واردات رونما ،صحافی کا رہائشی مکان خاکستر

سرینگر/02 دسمبر/سی این آئی/ جنوبی قصبہ اونتی پورہ میں شبانہ آتشزدگی کے نتیجے میں صحافی کا رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گیا ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں اونتی پورہ سے اطلاع دی ہے کہ یکم اور دو دسمبر کی درمیانی رات کو علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب قریب دو بجے صحافی ملک نثار کے رہائشی مکان میں آگ نمودار ہوئی ۔ جس دوران آگ نے ہولناک رخ اختیار کیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگر چہ آگ پر قابو پانے مقامی لوگوں نے محکمہ فائرائنڈ ایمر جنسی اہلکاروں کے ہمراہ کوشش کی گئی تاہم جب تک آگ کو قابو کیا گیا مکان جل کر خاکستر ہوگیا تھا ۔ نمائندے کے مطابق آگ سے مکان کو کافی نقصان ہوگیا ہے جبکہ مکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خا کستر ہو گیا ۔ صحافی ملک نثار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مکان جل کر خاکستر ہو گیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر خا کستر ہو گیا ۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی فوری بازیابی کے لئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔

Comments are closed.