پاکستان تنہا دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑسکتا ہے تو بھارت سے مدد مانگ سکتا ہے
سرینگر/02 دسمبر: جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجنانتھ سنگھ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر واضح کیا ہے کہ اگر وہ دہشت گردی کے خلاف اکیلا جنگ نہیں لڑ سکتے ہیں تو بھارت کی مدد لے سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ امن کا جواب امن سے ملے گا تو بات آگے بڑھے گی کیونکہ بقول انکے کشیدگی کے ماحول میں امن مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے ہیں۔کرنٹ نیو آف انڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ تھا اور پاکستان کے ساتھ جموں کشمیر کا مسئلہ نہیں بلکہ دہشت گردی کا معاملہ تھا جو ابھی بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان تنہا دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑ سکتا ہے تو بھارت سے مدد مانگ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہوگا تاہم امن مذاکرات کیلئے ماحول تیار کیا جاسکے۔پاکستانی قیادت کے ساتھ بہتر تعلقات کو بھی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان پر امن فضا میں مذاکرات ہوں اور ان مزاکرات کے ذریعے ہم تصفیہ طلب مسائل کے نتائج تک پہنچ سکیں۔انہوں نے نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں پاکستان کے ساتھ ساتھ چین اور بنگلہ دیش بھی ہیں جن کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر صاف کردیا ہے کہ اس کی سرزمین سے بھارت مخالف دہشت گردی کو بند کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرحد پر دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے پاکستان کو اقدامات اٹھانے ہی ہونگے۔
Comments are closed.