جی -20 اجلاس میں ہندوستان کو ملا ‘تحفہ’، مودی حکومت کی بڑی ڈپلومیٹک جیت
جی 20 سمٹ میں ہندوستان کو گروپ کےدیگرممالک کی طرف سے تحفہ ملا ہے۔ یہ تحفہ ملنا موجودہ مودی حکومت کی بڑی ڈپلومیٹک جیت کا پیغام دے رہی ہے۔ دراصل ہندوستان سال 2022 میں جی 20 سمٹ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اسی سال ہندوستان کی آزادی کے 75 سال پورے ہورہے ہیں۔
سال 2022 میں اٹلی کوجی 20 کی میزبانی کرنی تھی، لیکن وزیراعظم مودی کی گزارش پراب ہندوستان میزبانی کرے گا۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ جس سال ملک اپنا 75 واں یوم آزادی منائے گا، اسی سال وہ جی -20 سمٹ کی میزبانی کرے گا۔ وزیراعظم نے یہ باتیں ارجنٹینا میں بین الاقوامی میٹنگ کے دوران کہیں۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ سال 2022 میں ہندوستان کا 75 واں یوم آزادی ہوگا، ہم نے اٹلی سے گزارش کی کہ ہمیں سال 2021 کی جگہ سال 2022 میں جی -20 کی میزبانی کرنے دیا جائے۔ ان کے ساتھ سبھی نے ہماری گزارش کو قبول کرلیا۔ میں شکرگزارہوں اورپوری دنیا کے لیڈروں کو سال 2022 میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ جی -20 کے ارکان کے شکرگزارہیں۔
وزیراعظم نے اعلان کے بعد ٹوئٹ کیا۔ "سال 2022 میں ہندوستان کی آزادی کے 75 سال پورے ہورہے ہیں، اس خصوصی سال میں ہندوستان جی -20 اجلاس میں دنیا کا استقبال کرنے کی امید کرتا ہے۔ دنیا کی سب سے تیزی سے ابھرتی سب سے بڑی معیشت ہندوستان میں آئیے۔ ہندوستان کی حوصلہ افزا تاریخ اورتنوع کو جانئے اورہندوستان کے گرم جوش اوروالہانہ مہمان نوازی کا تجربہ لیجئے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی 13 ویں جی -20 اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کوارجنٹینا کی راجدھانی بیونس آیرس پہنچے تھے۔ اس اجلاس میں مودی امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ سمیت دینا کے دوسرے لیڈروں نے آئندہ دہائی کے نئے چیلنبجزسے نمٹنے کے طورطریقوں پرغوروخوض کیا۔
Comments are closed.