سنیل اروڑہ بنے چیف الیکشن کمشنر، 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں سنبھالیں گے کمان

الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے اتوارکوملک کے چیف الیکشن کمشنرکا عہدہ سنبھا ل لیا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے ذریعہ مقرر کئے گئے سنیل اروڑہ موجودہ وقت میں چیف الیکشن کمشنراوپی راوت کی جگہ اب الیکشن کمشنرکی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

اس سے قبل وزارت قانون کی طرف سے منگل کو جاری سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ صدرجمہوریہ نے الیکشن کمیشن میں سب سے سینئرالیکشن کمشنرسنیل اروڑہ کوچیف الیکشن کمشنرکی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ اوپی راوت یکم دسمبر2018 جوچیف الیکشن کمشنرکے عہدے سے ریٹائرہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے منگل کوکہا تھا کہ سنیل اروڑہ آئندہ دو دسمبرکوعہدہ سنبھال لیں گے۔ سنیل اروڑہ انڈین ایڈمنسٹریٹیوسروسیز (آئی اے ایس) کے 1980 بیچ کے راجستھان کیڈر کے ریٹائرڈ افسرہیں۔ بطورالیکشن کمشنرسنیل اروڑہ کی تقرری 31اگست 2017 کوہوئی تھی۔

راجستھان میں انتظامی خدمات کے دوران مختلف اضلاع میں تعیناتی کے علاوہ  62 سالہ اروڑہ نے مرکزی حکومت میں اطلاعات ونشریات سکریٹری اور اسکل ڈیولپمنٹ وزارت میں سکریٹری کے طورپرکام کیا۔ اس کے علاوہ وہ خزانہ اورکپڑا وزارت اورپلاننگ کمیشن میں مختلف عہدوں پراپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 1993 سے 1998 تک راجستھان کے وزیراعلیٰ کے سکریٹری اور2005 سے 2008 تک وزیراعلیٰ کے چیف سکریٹری بھی رہے۔

یہ بات دیگرہے کہ سنیل اروڑہ کے چیف الیکشن کمشنربننے کے بعد دو ریاستوں میں ووٹنگ ہونی ہے، جن میں راجستھان اور تلنگانہ شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی 11 دسمبر کو چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ اورمیزورم میں ہوئی ووٹنگ کی گنتی ہوگی اورنتائج سامنے آئیں گے۔

Comments are closed.