گاندربل //ریاستی انتظامیہ کو نسل کی طرف سے جموں وکشمیر بینک سے متعلق لئے گئے حالیہ فیصلے کیخلافنیشنل کا نفرنس ضلع گاندربل کی جانب سے آج ایک احتجاجی مطاہرہ کیا گیا۔سینرلیڈرضلع صدر و صابقہ ممبر اسمبلی گاندربل شیخ اشفاق جبار کے کی قیادت میں کئے گئے احتجاج کے دوران کارکنوں نے ریاستی انتظامیہ کو نسل(SAC) پر مبینہ طورپر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان کی طر ف سے بینک سے متعلق لئے گئے حالیہ فیصلے کی وجہ سے جموں وکشمیر بینک کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے اور اس فیصلے سے ریاست کی تاجر برادری بھی متاثر ہو گی۔۔ شیخ اشفاق نے جموں وکشمیر بنک کے بارے میں لئے گے فیصلے کو ریاست کی مالی خود مختاری کے خلاف ایک گہری سازش سے تعبیر کیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جی جے پی سابق مخلوط سرکارنے پہلے جی ایس ٹی قانون کو نافظ کیا اور اب جموں وکشمیر بنک کے بارے میں بنک کا حالیہ فیصلہ ریاست کی اقتصادی صورتحال کو کمزور کرنے کی دوسری بڑی سازش ہے اور اس فیصلے سے عام لوگوں اور تجارتی حلقوں میں طرح طرح کے خدشات نے جنم لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہئے تو یہ تھا کہ ریاست میں کام کر رہے بنکوں اور مالیاتی اداروں کے خلاف ان کی ناقص کارکردگی پر اْن سے جواب مانگا جاتا مگر اس کے برعکس جموں وکشمیر بنک جس کی اجتماعی کارکردگی سالا سال سے بہتر رہی ہے کے خلاف مذکورہ اقدامات کئے گے ہیں جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے ۔شیخ اشفاق نے ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ حالیہ فیصلے کو واپس لیں تاکہ بینک معمول کے مطابق کام کرسکے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.