سرینگر/یکم دسمبر/سی این آئی/ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی کوششیں سود مند ثابت ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کاریڈور کے کھلنے سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں سکھ یاتری پنجاب سے پاکستان کا سفر کرسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اس راہداری کا یہ مطلب نہیں کہ پاکستان کے ساتھ کسی معاملے پر بات چیت ہوگی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھاجپا صدر نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف ترقی میں یقین کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور کاریڈور کے کھلنے سے پاکستان کے تئیں ہندوستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تب تک کسی بھی معاملے پر بات نہیں کی جائے گی جب تک پاکستان اپنے ملک میں دہشت گردی کے ڈھانچوں کو ختم نہیں کرتا ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر میں جو اس وقت مار دھاڑ جاری ہے وہ پاکستان کی دین ہے ۔ انہوں نے پاکستان پر الزا عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کی ایجنسیاں نہیں چاہتی کہ کشمیر کے حالات بہتر ہوں ۔امت شاہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کئی بار دہشت گردی کا معاملہ اُٹھایا گیالیکن آج تک اس نے دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اُٹھایا ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی پاکستان کے ساتھ بات چیت کے خلاف نہیں ہے تاہم آج تک جو بھی پاکستان نے کیا وہ ہمارے لئے دردناک ہے ۔ امت شاہ نے بتایا کہ بی جے پی ملک کی ترقی اور بے روزگاری کیلئے برسر اقتدار آئی ہے اور ملک کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بہتر رو ز گار فراہم کرنا پارٹی کا لکھش ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.