ویڈیو: ہم آہنگی کی مثال: اپنی مسلم دوست کی جان بچانے کے لئے کڈنی دینا چاہتی ہے سکھ لڑکی، کنبہ کی مخالفت پر کیا کورٹ کا رخ
دو لڑکیوں کی دوستی اور انسانیت کے مذہب کے درمیان کنبہ آڑے آ رہا ہے۔ ایک سکھ لڑکی اپنی مسلم دوست کو کڈنی عطیہ کرنا چاہتی ہے لیکن انہیں کنبہ کی مخالفت کو جھیلنا پڑرہا ہے۔ دو لڑکیوں کی دوستی جموں۔کشمیر میں ایک سکھ لڑکی اپنی ایک مسلم دوست کی جان بچانے کیلئے اسے اپنی کڈنی دینا چاہتی ہے لیکن اس سکھ لڑکی کی فیملی اس کی مخالفت کر رہی ہے۔ جس سے اس عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔ اس لئے اب انہیں عدالت کا رخ کرنا پڑا ہے۔
A Hindu social activist from Jammu donates her kidney to a muslim girl namely samreena from kashmirReal life Hero,the champion of humanity.Idrees Mehraj Angel Afshaan Malik Asif Noor
Posted by H2 Creation on Friday, 30 November 2018
جموں کے اودھم پورعلاقے کی ایک سکھ سماجی کارکن 23 سال کی منجوت سنگھ کوہلی نے اپنی ایک کڈنی راجوری کی اپنی 22 سالی کی مسلم دوست سمرین اختر کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن کنبہ کے لوگ ان کے اس فیصلے سے راضی نہ ہوکر اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
منجوت سنگھ کوہلی نے کہا ‘ ہم گزشتہ چار سال سے دوست ہیں اور میں سمرین سے جذباتی طور پر جڑی ہوئی ہوں۔ ساتھ ہی انسانیت میں میرا مکمل یقین ہے جو مجھے کڈنی عطیہ کرنے کیلئے ترغیب دے رہا ہے’۔
سکھ لڑکی منجوت سنگھ کوہلی نے کہا چونکہ ان کی فیملی اس کی مخالفت کر رہی ہے اور اس سے ا س کام میں دیری ہو رہی ہے جس کے مد نظر انہیں کورٹ جانا پڑرہا ہے۔
Comments are closed.