سوپور اور اونتی پورہ میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی

سرینگر/30نومبر:کھریو پانپور اور بڈگام میں تین مقامی جنگجوئوں کی ہلاکت کے خلاف اونتی پورہ اور سوپور میں دوسرے روز بھی تعزیتی ہڑتال رہی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے شر شالی علاقہ میں حزب المجاہدین کے دو جنگجوئوں اور بڈگام میں لشکر جنگجو کے جاں بحق ہونے کے خلاف مسلسل دوسرے روز بھی اونتی پورہ اور سوپور میں تعزیت ہڑتال رہی جس دوران ضلع کے تمام اہم بازاروں میں تمام کاروباری ادارے بند رہے ۔دکانات مقفل اور سڑکوں سے ٹریفک غائب رہا۔ اس دوران ضلع کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں کام کام معطل رہا۔جس کے نتیجے میں اونتی پورہ اور سوپور کے مین بازار کے علاوہ دیگر بڑے تجارتی مراکز میں سڑکیوں پر سناٹا چھایا رہا ، اور گلیاں ویران دکھائی دے رہیں تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع کے کھریو، اونتی پورہ، ترال میں بھی مکمل ہڑتال رہی جہاں ہڑتال کی وجہ سے عام زندگی متاثر رہی۔ یاد رہے کہ آج جمعرات کو صبح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میٰں شیر شالی نامی گائوں میں حزب المجاہدین کے دو جنگجو فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں ازجان ہوئے جن کی شناخت عادل احمد بٹ ملنگپورہ اونتی پورہ اور ادنان احمد اونتی پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔جھڑپ میں مارے گئے دونوں جنگجوئوں کی نعشیں ان کے ورثاء کے سپرد کی گئی ہے ۔جبکہ بڈگام کے چھتر گام علاقے میں کونین معرکہ آرائی میں لشکر کمانڈر نوید جٹ کے ساتھ سوپور کا رہائشی جنگجو جاں بحق ہو گیا تھا ۔

Comments are closed.