کرتار پور کاریدور کھولنا اقدام صحیح وقت پر صحیح قدم روبیرٹ بلاڈنو

اقوام متحدہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین مذاکراتی کی بحالی کے حق میں

سرینگر/30نومبر: اقوام متحدہ نے کرتار پور کاریڈور کھولنے کے اقدام کو قابل سراہنا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے باہمی اعتماد سازی کے اس اقدام سے ہزاروں خاندان ایک دوسرے سے مل سکیں گے اور ہندوستان اور پاکستان کوچاہئے کہ تنازعہ کشمیر سمیت اپنے تمام حل طلب مسائل اسی طرح مذاکرات کے ذریعے حل کریں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کے نائب ترجمان روبیرٹ بلاڈنو نے کرتار پور کاریڈور کھولنے کے ہندوپاک اقدام پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں خبر ہے کہ اس راہدی سے ہزاروں کنبوں ایک دوسرے سے مل سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ قدم لاکھوں عقیدت مندوں کو بھی اپنے عقیدے کے مطابق پاک جگہ پر حاضری دینے کا موقع فراہم کرے گا۔ روبیرٹ بلاڈ نو نے جمعہ کے رو ز نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی کے بیچ اس طرح کے اقدام سے اعتماد سازی بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہند وپاک کے درمیان جو بھی تنازعات بشمول تنازعہ کشمیر دہائیو ں سے لٹکا ہوا ہے ان تنازعات کو ختم کرنے اور ان کے حل کیلئے اسی طرح کے اعتماد سازی کے اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔

Comments are closed.