ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا: ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے باہر ہوئے پرتھوی شا، کراہتے ہوئے گئے میدان سے واپس

آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے پہلے ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم انڈیا کے اوپنر پرتھوی شا آسٹریلیا الیون کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے پریکٹس میچ میں فیلڈنگ کرنے کے دوران زخمی ہو گئے۔

پرتھوی شا اس دوران ڈیپ مڈ وکٹ میں فیلڈنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے اوپنر میکس براینٹ کا کیچ باؤنڈری کے تھوڑی ہی اندر پکڑا اور گیند کو پکڑےرہنے کی کوشش کرتے ہوئے گر پڑے۔

شا کے ٹخنے میں چوٹ آئی ہے۔ ویسے ٹیم انڈیا فیزیو پیٹرک فرہارٹ فورا میدان پہنچ گئے لیکن پرتھوی شا اپنے بائیں پاؤں میں کوئی پریشر نہیں ڈال پا رہے تھے۔ انہیں اسٹریچر سے میدان کے باہر لے جایا گیا۔ بی سی سی آئی نے ٹویٹ کے ذریعے شا کے چوٹ لگنے کی تصدیق کی ہے۔

پرتھوی شا کی اس چوٹ نے ٹیم انڈیا مینجمینٹ کو بہت ہی زیادہ تشویش میں ڈال دیا ہے۔ ٹیم انڈیا پہلے سے ہی ایک  سلامی بلے باز کی مشکلوں سے جوجھ رہی ہے اور جب حال ہی میں پرتھوی شا نے ٹیم  بہتر کرنے کا بھروسہ دیا تو بد قسمتی سے  چوٹ کی  مار پرتھوی پر پڑ گئی۔ یہ چوٹ اتنی سنگین ہے کہ شا اب ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ شا کے بائیں پاؤں کے پنجے کے اسکین سے انکشاف ہوا ہے کہ لیٹرل لیگا مینٹ انجری ہے۔ شا کو اب جلد از جلد فٹ ہونے کیلئے کافی آرام کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.