ایک 23 سال کے لڑکے نے کی 91 سالہ بزرگ سے شادی، ہنی مون پر خاتون نے توڑا دم
ارجنٹینا میں ہوئی ایک شادی کے بارے میں جان کر آپ حیرا زدہ ہو جائیں گے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ پیار کرنے کی کوئی عمریا وقت نہیں ہوتا۔ ایک ایسا ہی معاملہ ارجنٹاینا میں سمانے آیا ہے۔ اس ہوش فاختہ کر دینے والی شادی میں دولہے کی عمر 23 سال تو دلہن کی عمر 91 سال ہے۔
ہندی ویب سائٹ پتریکہ میں شائع خبر کے مطابق، 23 سالہ ماوریشیو اسولو وکالت کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور انہوں نے 91 سالہ بزرگ سے شادی کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 91 سالہ خاتون کے ساتھ شادی کرنے کے بعد دونوں ہنی مون پر بھی گئے، جہاں ایسا واقعہ پیش آیا کہ لڑکے کے مستقبل پر تلوار لٹک گئی ہے۔ د راصل لڑکا جیسے ہی ہنی مون پر خاتون بزرگ کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے کے لئے بیڈ پر آیا اسی وقت بزرگ بیوی نے دم توڑ دیا۔
خبر کے مطابق لڑکے کی معاشی حالات کافی خراب تھے، جس کے سبب اسے تعلیم جاری کرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ لڑکے کے گھر میں اس کی والدہ اور بھائی بھی ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ بزرگ خاتون بھی ان کے ساتھ رہتی تھی۔ خبر کے مطابق بزرگ خاتون نے لڑکے کو یہ آفر دیا تھا کہ اگر وہ اس سے شادی کر لیتا ہے تو اس کی تعلیم کے تمام خرچہ وہ اٹھائے گی۔ خاتون نے بتایا کہ اسے پینشن ملتی ہے اور اس کی موت کے بعد اس کی پینشن اسے مل جائےگی کیوں کہ تب تک وہ شادی کر اس کا شوہر بن چکا ہوگا۔ لڑکے نے سنہرہ موقع سمجھ یہ آفر قبول کر لیا۔
شادی کے بعد ہنی مون کے دوران خاتون نے بستر پر ہی دم توڑ دیا۔ جس کے بعد لڑکے نے محکمہ پینشن سے رابطہ کیا۔ جہاں افسران نے لڑکے پر بزرگ خاتون کی جائداد کی لالچ میں شادی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ تاہم اس معاملہ کی کاروائی جاری ہے۔
Comments are closed.